
لاہور (جیوڈیسک) لاہور رائیونڈ روڈ پر ٹرک اور مسافر ویگن کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رائیونڈ روڈ پر ہونے والا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
