
لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق عمیر، سیف، عامر اور بلال نے پچھلے سال یکم جون کو باغبانپورہ کے تیرہ سالہ علی رضا کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور گلا گھوٹنے کے بعد کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی تاہم سی آئی اے پولیس نے چودہ ماہ بعد اندھے قتل کا سراغ لگا کر چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
