
لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک رہائشی کوارٹر میں آگ لگ گئی ، ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے بر وقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے کا واقعہ چڑیا گھر کے عقب میں کوارٹر میں پیش آیا ۔ کوارٹر کی چھت پر پڑے سامان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسیکو کے عملے نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
