
لاہور (جیوڈیسک) تھانہ ریس کورس کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے ایک نجی چینل کے ملازم کو لوٹ لیا ۔
پولیس کے مطابق مبشر نامی شخص موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ تھانہ ریس کورس کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر2 موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
