
لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر چار مبینہ دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق خواتین کو گھر سے گرفتار کیا گیا۔ جن سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔ حساس ادارے کے اہلکار مبینہ دہشت گرد خواتین کو لیکر گرین ٹاون تھانے پہنچ گئے ہیں۔
