
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان مریض جاں بحق ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق جاں بحق مریض کے ورثاء نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی جبکہ پولیس سے بھی جھڑپ ہوئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوان کی موت پر نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
