لاہور (پی پی سی) لاہور میں نا معلوم ملزمان نے ضمنی انتخاب کے موقع پر سابق کونسلر اور ایم پی اے کے سابق امیدوارمحمد افضل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق کونسلر اور ایم پی اے کے سابق امیدوارمحمد افضل شاہدرہ جیاموسیٰ کے علاقے عنایت پارک میں اپنی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے جہاں انہیں موٹر سائیکل سوار نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
