
لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے علاقے شیراکوٹ میں ایک مکان کی چھت گر گئی۔ 4 بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق 2 منزلہ مکان کی بالائی منزل کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری۔
جس کے نتیجے میں ایک کمرے میں سوئی ہوئی بچی سمیت 4 بچے ملبے تلے دب کرزخمی ہوگئے۔۔
اطلاح ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کے بعد چاروں بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔زخمی بچوں کوطبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
