
لاہور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نئے نرخ نامے کے مطابق آلو چھپن روپے، پیاز ساٹھ روپے اور ٹماٹر پچانوے روپے کلو میں فروخت ہوں گے۔ حکام کے مطابق نئی ریٹ لسٹ فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔
زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
