
لاہور (جیوڈیسک) انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے یونیورسٹی ہوسٹل پر چھاپہ مار کر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک غیرملکی کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ غیرملکی شہری کو طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے پناہ دے رکھی تھی، غیرملکی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
