
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج مطلع آبر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مختلف حصوں میں بارش ہونے کا بھی امکان موجود ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سیزن اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور 15 اکتوبر کے بعد سے موسم سرما اپنا رنگ دیکھانا شروع ہو جائے گا۔
