جامعہ تعلیم القرآن رحمانیہ جھرکل میں 32 ویں عظیم الشان عظمت قرآن کانفرنس مورخہ 7 اپریل
کروڑ لعل عیسن( نامہ نگار) جامعہ تعلیم القرآن رحمانیہ جھرکل میں 32 ویں عظیم الشان عظمت قرآن کانفرنس مورخہ 7 اپریل بروز سوموار زیرصدارت خلیفہ عبدالقیوم سابق ایم پی اے منعقد ہو گی۔ جس میں مولانا محمد احمد لدھیانوی مرکزی صدر اہلسنت والجماعت سمیت مرکزی و صوبائی رہنماخطاب فرمائیں گے۔ یہ بات مہتمم مدرسہ قاری عبدالرحمن رحمانی نے بتائی۔ جلسہ میں ضلع لیہ اور ضلع بھکر ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت نے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی درخواست مسترد کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت نے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی درخواست مسترد کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔ عدالت ان کے جرائم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سخت سے سخت سزا کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار مہتمم جامعہ رحمانیہ قاری عبدالرحمن رحمانی ، سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، جماعت اہلسنت کے ڈویژنل نائب صدر قاری محمد اشفاق سعیدی ، مولانا حفیظ اللہ ، قاری عبدالغفور ، مولانا قاری غلام مرتضی ، مولانا قاری اللہ نواز خان ، مولانا محمد عمر ، قاری عظمت اللہ باروی نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اسلام دشمن یہود نصاریٰ کا ایجنٹ ہے۔ جس نے مسلمانوں پر ظلم ڈھائے، آئین توڑا اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا۔ انہوں نے میاں نواز شریف اور اس کی کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے پرویز مشرف کی بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر کے عوام کے دل جیت لیئے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
