انصاف مرکز لالہ موسیٰ کے سامنے گندے پانی کا جوہڑ حکومتی بے حسی اور بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) انصاف مرکز لالہ موسیٰ کے سامنے گندے پانی کا جوہڑحکومتی بے حسی اور بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر حکومت نکاسی کا کام نہیں کروا سکتی تو اس تالاب کو فش فارم میں تبدیل کر دے تا کہ حکومت کی کچھ تو کارکردگی نظر آئے۔ تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اکرام الرحمن ہاشمی، حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ، سہیل نواز خان، غلام عباس بھٹہ، قاری عمر دراز، فرقان جاوید، مرزا خرم شہزاد اور دیگر نے حکومتی اداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لالہ موسیٰ میں بارش کے موسم میںنکاسی آب کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے لالہ موسیٰ میں جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہیں۔ دھامہ روڈ، گلبرگ روڈ، سرکلر روڈ، ریولے روڈ نمبر دو،غلاہ منڈی اورپاکستان تحریک انصاف کے دفتر انصاف مرکز کیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ کے سامنے بارش کا پانی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے جوہڑ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ٹی ایم کے سینٹری ورکرز برسات کو بہانہ بنا کر لمبی تان کر سو چکے ہیں۔ شہریوں کو سٹرک پار کرنے میں کافی دشواری کا سامنا ہے۔ کئی دنوں سے کھڑا پانی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے اور اب تو پانی سے بد بو آنا شروع ہو چکی ہے۔ نو منتخب عوامی نمائندے بھی عوام کو سہولیات دلوانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ
لالہ موسی ٰ(محمد بلال احمد بٹ) بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کیا جانا اور نہتے کشمیریوں کو قتل کر نا انتہائی افسوس ناک اقدام ہے۔کشمیری اپنے حق کیلئے نسل در نسل جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں خطے میں امن اور بھارت سے بہتر تعلقات کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کشمیریوں کو انکے آزادی کے حق سے محروم کر رکھا ہے۔ تنازعہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کر کے بھارت قیام امن کی جانب اہم پیش رفت کر سکتا ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
