محکمہ انہار نے لالہ موسیٰ شہر اور گرد و نواح کو ڈبونے کا منصوبہ تیار کرلیا
لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) محکمہ انہار نے لالہ موسیٰ شہر اور گرد و نواح کوڈبونے کا منصوبہ تیار کر لیا، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ انہار کی طرف سے بھمبرنالہ کے بندکی تعمیر و مرمت کیلئے عرصہ دراز سے فندز فراہم نہیں کئے۔ محکمہ کی غفلت کی وجہ سے پانی کے بہائو اور کٹائو نے میانہ چک اور وہند کا بند تورڑ دیا، سیلاب کے پانی سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جس سے زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان ہوا، جبکہ موضع آکیہ، میانہ چک، بھانووالی، وہند، صادق آباد، کلیوال کی آبادی کواب بھی بڑے نقصان کا خطرہ ہے، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر لالہ موسیٰ شہراورجی ٹی روڈ کوبھی نقصان پہنچ سکتاہے۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ایس ڈی او محکمہ انہار سیدفرحت عباس شاہ نے بتایاکہ مقامی آبادی کے تعاون نہ کرنے سے بند کی مرمت میں مشکل پیش آرہی ہے صدر پولیس لالہ موسیٰ کی مددسے اطراف سے مٹی اٹھا کر بند پر ڈالی جارہی ہے اور موجود پتھروں کو ٹرالی اور دمپر کی مدد سے بند پر ڈالا جا رہا ہے جبکہ سرگودھا سے مزید پتھر منگواکر شام تک حالات پر قابو پالیں گے، انہوں نے کہاکہ بند کو نقصان پہنچنے کے خطرہ سے متعلق اعلیٰ حکام کوآگاہ کردیاتھا لیکن فنڈز مہیا نہیں ہوئے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پانی نہ آنے کی وجہ سے بند پرکام نہیں ہوا بند کا 500فٹ کا کام جلد مکمل کرانے کی کوشش کررہا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نااہلی سے نواحی گائوں پنجن کسانہ برساتی پانی کے نرغے میں
لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نااہلی سے نواحی گائوں پنجن کسانہ برساتی پانی کے نرغے میں۔ مکانوں اور جی ٹی روڈ کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ۔اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ این ایچ اے کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کھاریاں کینٹ کی طرف سے آنے والا پانی گائوں پنجن کسانہ کے گرد طواف کر رہا ہے ،جبکہ صادق آباد اور بسم اللہ چوک کے مقام پر جی ٹی روڈ بھی پانی میں ڈوبا ہواہے ۔جس سے مکانوں کے علاوہ سڑکوں خصوصاً جی ٹی روڈ کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔محکمہ کے افسراں کے آنکھیں بند کرلینے سے جہاں بارشی پانی سے جی ٹی روڈ تباہ ہورہی ہے وہاں گزرگاہوں کے سامنے لوگوں نے ناجائز تعمیرات بھی کر رکھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادی کی حقیقتوں کو صرف وہی سمجھ سکتے ہیں جو اس وقت حصول آزادی کیلئے کوشاں ہیں
لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)آزادی کی حقیقتوں کو صرف وہی سمجھ سکتے ہیں جو اس وقت حصول آزادی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان سنی تحریک لالہ موسیٰ محمد شہباز قادری نے ایک ملاقات میں کیا ،انہوں نے کہاکہ دفاع وطن کیلئے تن من دھن سب کچھ قربان کر دیں گے۔ ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ذاتیات کے خول سے نکلنا ہوگا۔ ملک و قوم کوفرقہ پرستی، لسانیت، گروہ بندی اور تعصب پرستی کے خاتمہ سے آزادی دلانا ہو گی۔ لا قانونیت ،دہشت گردی، اقرباء پروری،رشوت اور موروثیت نے ملک کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا ہے۔ 14اگست 1947 کو ہمارے اباء و اجداد نے محض ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کیلئے لاکھوں جانیں نہیں دی تھیں بلکہ نظریہ اسلام کے تحت اس مقدس دھرتی کو حاصل کیا تھا ۔پا کستان کی بد نصیبی ہے کہ ایک بہادر قوم کو ایک بزدل وزیر اعظم نصیب ہوا ہے۔ پاک افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے پوری قوم اپنی جراءت مند افواج کیساتھ کھڑی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے لالہ موسیٰ کی شاندار کارکردگی، آلودگی کے خاتمے کیلئے حاجی اصغرپارک میں جنگل تیار کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا
لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ٹی ایم اے لالہ موسیٰ کی شاندارکارکردگی،آلودگی کے خاتمے کیلئے حاجی اصغرپارک میں جنگل تیار کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ،تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے نان ہیڈکوارٹر لالہ موسیٰ کی انتظامیہ کی طرف لالہ موسیٰ شہرمیں فضائی آلودگی پر قابوپانے کیلئے لالہ موسیٰ شہر کے پہلے پارک جسے سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ نے اپنے دورحکومت میں اپنے والدمحترم کی سیاسی خدمات کے اعتراف میں حاجی اصغرپارک کے نام سے تعمیر کرایا تھا میں باقاعدہ گھاس وغیرہ لگا کر اپنے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر عمل شروع کردیا ہے ،گھاس اتنی بڑھ چکی ہے اس میں عوام کے بیٹھنے کیلئے رکھے گئے بنچ وغیرہ بھی چھپ گئے ہیں ۔یاد رہے کہ اس پارک پر اب تک کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ ہوچکے ہیں لیکن پارک میں جھولوں کے علاوہ کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ پارک میں نہ تو کینٹین ہے اور نہ ہی ٹائلٹ وغیرہ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ندیم اصغر کائرہ کی تحصیل ناظمی کے دورمیں اس پارک میں عید میلہ کا بھی اہتمام کیا جاتاتھا لیکن اب وہاں ویرانی ہی ویرانی ہے۔سیکورٹی کا انتظام بھی موجودنہیں کچھ عرصہ قبل پارک کی گرلیں وغیرہ چوری ہوگئیں ۔اہل محلہ کے مطالبہ پر چوہدری محمد اشرف دیونہ ایم پی اے نے پولیس کے دواہلکار فراہم کروانے کا وعدہ کیا تھالیکن وہ وعدہ تاحال پورا نہیں ہوسکا۔عوامی وسماجی حلقوں نے ضلع گجرات کے نوجوان اور پرعزم ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس پارک کے حالت زار پر رحم کیاجائے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
