Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

زبان کی حفاظت آپ پر لازم ہے

March 6, 2014 0 1 min read
Jawed Siddiqi
Urdu
Urdu

اُردو کا آغاز بڑی شان و شوکت سے ہوا۔ لشکر سے مارکیٹ میں آئی پھر شاہی درباروں کی زینت بنی، درویشوں فقیروں اور ولیوں نے اسے گلے لگایا اور پیغامِ محبت اسی زبان سے عوام تک پہنچایا۔ اُردو آج بھی اتنی ہی میٹھی، شائستہ ، مقبول زبان اور مقبولِ عام بھی ہے جتنی پہلے تھی۔ پھر ایک زلزلہ آیا اور اردو کا باغ اُجڑنے لگا۔ یہ مضمون لکھنے کی ضرورت تو نہ تھی مگر چونکہ علاقائی زبانوں کو قومی زبان بنانے کی قرار داد نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا یوں یہ مضمون لکھنے پر ذہن نے اُکسایا پھر کیا تھا قلم نے کروٹ لی اور ”اُردو ” پر یہ تحریر ہوگیا۔ اس مضمون کو اُردو کی شامِ غم کا داستان کہیں تو حرج نہیں۔ اس کے پڑھنے سے ”اردو” کی اہمیت اُجاگر ہوگی بلکہ اُردو سے شغف رکھنے والوں کا بھلا ہی ہوگا۔

اردو کی ابتدا کے متعلق مور خان ہند کی چار رائے ہے۔ پہلی رائے یہ ہے کہ اُردو بابا فرید کی خانقاہ جو پاک پٹن پنجاب (پاکستان) میں ہے وہاں پیدا ہوئی۔ دوسری رائے کے مطابق اُردو امیر خسرو کے سینے سے نکلی ہے اور حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ جو بستی نظام الدین دہلی میں واقع ہے وہاں جنم لیا۔ تیسری رائے یہ ہے کہ اُردو کا آغاز سب سے پہلے سندھ میں ہوا جب عربوں نے سندھ کو فتح کیا۔ شاید اسی لیئے اُردو کا رسم الخط عربی سے لیا گیا۔ اور اسی لیئے سندھی زبان کا رسم الخط بھی اربک ہے۔ اور چوتھی رائے یہ ہے کہ اُردو جنوبی ہندوستان کی ریاستوں یعنی گولکنڈہ اور بیجا پور کی زبان ہے اور اس کا اصلی نام دکنی ہے۔ دکنی کی مٹھاس بالکل اُردو جیسی ہے۔ ان ریاستوں میں اردو نہ صرف پہلی زبان تھی بلکہ ذریعہ تعلیم بھی تھی۔جب کہ ولی اورنگ آبادی نے اس کا نام ریختہ رکھا۔

فی الواقعہ یہ حقیقت سب پر آشکار ہے کہ اُردو ایک لطیف زبان ہے اور اس کے لہجے کی شیرینی اور پیرائے نزاکت ہی اس کی لطیف مقبولیت کا سبب بھی ہے۔ یہ ایسی زبان ہے جس میں پیار و محبت، حسن و عشق کی چاشنی شامل ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مختلف تہذیبوں ، فرقوں، زبانوں کے لوگوں کے اختلاط اور میل جول سے یہ زبان وجود میں آئی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ اس زبان کے خمیر میں اتحاد و یکجہتی کُوٹ کُوٹ کر پیوست ہے۔ تقسیمِ وطن سے پہلے اور اس کے بعد اردو ایک خاص گلدستہ کی شکل میں دنیا بھر میں سجایا گیا۔ رفتہ رفتہ میڈیا اور ذرائع ابلاغ کی دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کا آج اس زبانِ نِسیاں سے نکل کر ہماری روز مرہ کی عملی زندگی میں رچ بس گیا ہے۔ زبانی طور پر ہی سہی اُردو ہمارے ملک کی سرکاری زبان ہے یوں اس کی بہتری کے لیئے، اس کی احیاء و نگہداری کے لیئے ہمہ وقت مستعد رہنا چاہیئے۔ اور ویسے بھی جب ملک و زبان کی ترویج کی بات آتی ہے تو ہماری قوم یک جان دو قالب کے مصداق ایک ہو جاتی ہیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ اُردو نے ان زبانوں کے دستر خوانوں سے خوشہ چینی کی ہے جو خود اپنے ملک میں مکمل اور وسیع رہی ہیں۔ اُردو زبان کا بڑا ماخذ فارسی زبان ہے جو نہ صرف ایران میں رائج ہے بلکہ مغل بادشاہوں کے دور میں درباری زبان کا فخر رکھتی ہے۔

Hindustan
Hindustan

لبِّ لُباب یہ ہے کہ اُردو ایک خالص پاکستانی زبان ہے۔ ہندوستان میں پیدا ضرور ہوئی (اس میں بھی تضاد ہے کیونکہ ایک رائے جس کا ذکر اوپر کی سطروں میں ذکر ہوا کہ اردو کی پیدائش پاک پٹن کی ہے) مگر اس کی نشو و نما ہماری ذمہ داریوں میں تھی۔ ہاں! یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان کا کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں اُردو نہ سمجھی جاتی ہو۔ مگر یہ بھی کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اُردو کی سمجھ بوجھ تو دنیا بھر میں ہے۔ میر و غالب، اقبال، پریم چند، فیض، فراق، فکر تونسوی، کرشن چندر، اور آج کہ کئی شاعر نے اردو کو اپنے خون سے سینچا ہے۔ آج ان جیسا کوئی شاید کوئی نہ ہو۔

اُردو زبان محبتوں کا محور و کرکز ہے۔ اور محبت کی اپنی الگ ہی زباں ہوتی ہے، اگر محبت سے خرد مندی مشروط ہوتی تو نہ کوئی مجنوں دشت میں جانا، نہ کوئی کوہ کن، عشرت گہِ خسرو سجانے کو کبھی تیشہ اٹھاتا اور نہ کوئی سوہنی کچے گھڑے پہ چڑھتے دریا کو پار کرتی۔ نہ تم برباد کرتے میری تمنا کو اور نہ میں الزام دیتا اپنی ناکامی پہ دنیا کو کیونکہ محبت سے خرد مندی مشروط ہے۔ مگر آج اپنی ثقافت، تہذیب اور رسم و رواج کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قومی زبان کو بھی کندھا دینا پڑے گا۔ (خاکم بہ دہن میرے منہ میں خاک) مگر یہ تمام منظر کشی دیکھ کر میں حیران و پریشان ہوئے بغیر نہ رہ سکا کہ جو سلوک آج اس زبان کے ساتھ ہو رہا ہے۔

ویسے تو اُردو زبان کی ابتدا ء کے بارے میں متضاد آراء پائی جاتی رہی ہیں مگر غالب امکان یہی ہے کہ یہ ١٠٠٠ سنِ عیسویں میں وجود میں آگئی تھی البتہ اس کی ارتقائی مدارج میں کافی وسعت پائی جاتی ہے۔ جب مسلمان فاتحین صوبۂ سندھ میں حملہ آور ہوئے اور یہاں پر ان کی حکومتیں قائم ہوئیں تو یہاں کے رہن سہن اور مسلمان فاتحین کے درمیان ” اختلاط ” کے ثبوت آج بھی سندھی زبان میں عربی کی آمیزش ہم محسوس کرتے ہیں مگر مسلمان فاتحین میں عربی افراد اور کچھ ایرانی افراد بھی تھے۔ یوں مشترکہ زبان عربی اور فارسی سے ملکر ” اُردو ” وجود میں آئی۔ حقیقت میں تو یہ ایک احساس ہے لیکن اس کی صداقت کا کوئی ثبوت مہیّا نہ ہو سکا۔

آیئے اب اُردو زبان کی مضبوطی کے لیئے اُن پہلوئوں پر نظر ڈالتے ہیں جن پر نظرِ ثانی کرنے سے ہماری قومی زبان بہتری کی طرف گامزن ہوگی۔ اور یوں ہمیں یہ دعویٰ کرنے میں کوئی تامل نہیں کہ اُردو زبان میں ترقی کرنے اور وسعت پانے کا فطری جوہر موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی فطری صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ ہمارے ملکی، سیاسی، ثقافتی، تجارتی اور ملّی حالات اس بات کی متقاضی ہیں کہ پاکستان میں اُردو کو قومی زبان واقعی قرار دے کر اس کو وہی مقام دیا جائے جو کہ پاکستان کے صفحۂ ہستی پر آنے سے پہلے انگریزی زبان کو حاصل تھا۔ عوام کی گفتگو ، جلسوں، تقریروں، تجارتی اشیاء کے لین دین، ڈاکخانے کے ٹکٹ ہر جگہ صرف اردو کا استعمال ہو۔ یوں مختلف طبقات کے لوگوں کی روزانہ بول چال میں اُردو آجائے گی اور اس طرح اُردو کو وسیع ہونے کا درجہ ملے گا۔

پاکستان میں لازمی طور پر اُردو کو سرکاری و دفتری زبان قرار دیا جائے۔ ابتدا میں یقینا کچھ دقت تو ہوگی مگر یہ وقتی دقت کوئی اہمیت نہیں رکھتی کیونکہ قیامِ پاکستان سے پہلے بھی ماتحت عدالتوں میں اُردو کا رواج تھا اور اب بھی ہے۔ صوبائی اور مرکزی دفاتر کا کاروبار چلانے کے لیئے ہم قومی ” دارالترجمہ ” کا قیام عمل میں لائیں۔ پھر خود سرکاری ملازمین بھی اردو میں دسترس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یوں علمی سرمائے میں وسعت کے ساتھ ساتھ یہ ترقی کا باعث بھی ہوگا۔حیران ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ ہی اس زبان کی نشو نما کرنے کے مجاز ہیں اور آپ ہی اس کی ترقی کے لیئے عملی جد و جہد کر سکتے ہیں بقول شاعر:

رکھتے ہیں جو اوروں کے لیئے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کر بکھرا نہیں کرتے

Jawed Siddiqi
Jawed Siddiqi

تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی

Share this:
Tags:
government India Jawed Siddiqi language pakistan public Urdu پاکستان تعلیم حفاظت حکومت زبان عوام لازم ہندوستان
Meerut University
Previous Post پاکستان کی جیت پر جشن منانے پر بھارتی طلبا پر بغاوت کا مقدمہ درج
Next Post صدارتی انتخاب کے مطالبے کو نظر انداز نہیں کر سکتا: جنرل السیسی
General Alsace

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close