
بالی وڈ (جیوڈیسک) اس فلم میں لارا دتہ کے ساتھ ونے پاٹھک ہیں ، جب کہ کچھ چینی اور ملائشین فنکار بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ لارا کی ہی پروڈکشن میں بننے والی فلم 2011 کی فلم ، چلو دلی کا سیکوئل ہے۔
اور اس کی شوٹنگ چین ، تھائی لینڈ اور ملائشیا میں کی جانی ہے۔ تا ہم بعض مقامات پر جانے کی پابندیوں کی وجہ سے فلم کی تیاری میں دشواری پیدا ہو رہی ہے۔ اس لئے لارا دتہ نے کچھ دیر کے لئے فلم بندی کا کام ملتوی کر دیا ہے۔
ویسے بھی فلم کے ہدایتکار ششانک گوش اس وقت سونم کپور کی فلم ، خوبصورت کی تیاری میں مصروف ہیںِ اس لئے اب لارا دتہ کی فلم کی فلم بندی کا کام اگلے سال ہی شروع ہو سکے گا۔
