
لندن (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں مقدس اوراق کی بیحرمتی اور پرتشدد واقعات پراظہار افسوس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کیا جائے۔
ہندو برادری کی املاک پر حملے اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہر اور املاک پرحملوں میں ملوث عناصرکے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔
ایم کیو ایم کے قائد نے مزید کہا کہ ہندوو برادری کی جان ومال اور عبادت گاہوں کا تحفظ کیا جائے۔
