
وزارت پانی و بجلی کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ملک میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ جو چودہ ہزار چھ سو پچاس میگاواٹ تھی۔
رواں سال کیدوران ایک دن میں یہ بجلی کی سب سے زیادہ پیداوار ہے۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار کا ہدف چودہ ہزار آٹھ سو میگاواٹ مقرر کیا ہے۔
