
ایڈ نبرگ (جیوڈیسک) رواں ماہ ایک کار حادثے میں موت کا شکار ہونے والے اداکار پال واکر کی موت کا سوگ ساری دنیا میں منایا جا رہا ہے لیکن ان کے ایک پرستار کی جانب سے انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا۔
اسکاٹ لینڈ میں فاسٹ اینڈ فیوریس سے شہرت پانے والے ہالی ووڈ اداکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک کار ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ان کے ایک فین نے اپنی گاڑی کو آگ لگا لی۔
صور تحال کا ادراک ہوتے ہی ریلی میں شریک دوسرے ڈرائیورز نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد امدادی کارکنوں نے آکر صور تحال پر قابو پایا اور اس کی جان بچائی۔
