
ہنسی سے بھرپور فلم ہینگ اوور تھری کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ قہقہوں کا نہ رکنے والا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے والا ہے۔ آگیا ہے ہینگ اوور تھری کا مزیدار ٹریلرجس میں کی جانے والی حرکتیں دیکھ کر ہنسی رک نہیں سکتی۔
اس فلم کا ہے یہ خاص کمال،رکھتے ہیں بچوں بڑوں سب کا خیال۔ ہر ایک کو ملتا ہے فن ٹائم گزارنے کا سنہری موقع۔ ہینگ اوور ون اور ٹو نے تو کیا تھا دھمال۔ اب کی بارہینگ اوور تھری میں ہوگا ہنسی سے بھرپورشرارتوں کا سلسلہ۔ فلم ہینگ اوور پارٹ تھری چوبیس مئی کو ریلیز ہوگی۔
