Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شمع محفل

August 7, 2021 0 1 min read
Woman
Woman
Woman

تحریر : طارق حسین بٹ شان

اس کرہِ ارہ ض پر انسان اپنے اعمال کا جوابدہ ہوتا ہے۔اس کی مجبوریوں اور اس کی خواہشوں کا اس میں کوئی گزر نہیں ہوتا۔اس نے جو کچھ بویا ہوتا ہے اسے ہر حال میں کاٹنا ہوتا ہے جس میں کسی کو کوئی مفر نہیں ۔ انسان اپنی حیات میں جو کچھ کرتا رہتا ہے یک دن اسے اس کا حساب دینا ہوتا ہے ۔ اخروی زندگی میں اس کے اعمال جنت و دوزخ کے فیصلہ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں لہذا اہلِ ایمان اپنی ساری حیاتی روزِ محشر کی تیاری اور سر خروئی کیلئے وقف کر دیتے ہیں ۔ روزِ قیامت کا خوف اور جوابدہی کا تصور انھیں چین سے بیٹھنے نہیں دیتا۔وہ اٹھتے بیٹھے خود کو اس قانون کا پیرو کار بنانے کی کوشش کرتے ہیں جسے انسانوں کی ہدائت کیلئے اللہ تعالی نے نازل کیا تھا ۔اس دنیا میں تین قسم کے قوانین رو بعمل ہیں۔ خدائی قوانین،ریاستی قوانین،عالمی قوانین۔انسان اپنی سہولت اور آسانی کیلئے ہر قانون اور قاعدے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن مالکِ کائنات کے کلمہِ وحی کو دنیا کا کوئی انسان بدلنے کی قدرت نہیں رکھتا۔احکامِ خدا وندی سے کسی بھی مذہب کے پیرو کاروں کو انکار کی مجال نہیں ہوتی کیونکہ اس سے مذہب کی استوار شدہ ساری عمارت دھڑام سے زمین بوس ہو جاتی ہے اور انسان لق و دق صحرا میں تنہا اور بے یارو مددگارہو جاتا ہے۔

سچ تو یہ ہے کہ مذ ہب کی چھتری انسانوں میں طاقت، اعتماد، جرات امانت دیانت اور سچائی کے جذبوں کی آبیاری کرتی ہے اسی لئے سارے انسان مذہبی چھتری کے سائے میں پناہ لیتے ہیں۔خدائی احکامات پر عمل پیرا ہونا یا نہ ہونا اور اس میں حیلوں بہانوں سے رکاوٹیں کھڑی کرنا ایک الگ بحث ہے لیکن عوامی سطح پر ان کا ورد کرنا الگ بات ہے ۔یہی وجہ ہے کہ خدائی قوانین کے انکار کی کسی کو مجال نہیں ہوتی۔جو قومیں خدائی قوانین کی روح کے مطابق عمل پیرا ہوتی ہیں اس دنیا میں امامتِ دنیا سے سرفراز کی جاتی ہیں لیکن وہ قومیں جو خدائی قوانین کا مذاق اڑاتی اورا نھیں اپنے پائوں تلے روھندتی ہیں درماندہ اور بے وقعت قرار پاتی ہیں۔قوموں کی حیات و ممات کا دورانیہ سالوں میں نہیں بلکہ صدیوں میں ماپا جاتا ہے۔ ،۔

تاریخ کے اوراق اس بات کی گواہی دینے کیلئے کافی ہیں کہ خدائی قوانین کا اتباع کرنے والی اقوام اور قوانین کا مذاق اڑانے والی اقوام کی سربلندی میں زمین و آسمان کا فرق ہوتاہے جبکہ جیت ضابطوں، اصولوں اور قوانین کی پابندی کرنے والوں کا مقدر بنتی ہے ۔مرد اور عورت اس کائنات کی دو انتہائی اہم اکائیاں ہیں۔ان کے بغیر اس کرہِ ارض کا نظام چلناناممکن ہے ۔عوت کا بنیادی کام بچوں کو جنم دینا اور اس کی پرورش کرنا ہے ۔ پرورش خود اتنا کٹھن اور مشکل کام ہے کہ عورت اس فرض سے اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک بھی صرفِ نظر نہیں کر سکتی ۔کچھ لوگ عورت کو بچے جننے والی مشین کہہ کر اس کی تضحیک کرتے ہیں جو کہ انتہائی پست ، سطحی اور عامیانہ سوچ کی عکاس ہے۔بچے جننا خدائی امر ہے جو کہ اس کائنات کی بقا کا ضامن ہے اور پھر عورت کی تکمیل ماں جیسیاعزاز پانے کے بعد ہی ہوتی ہے۔

ہمارے لٹریچر میں بانجھ عورت گالی تصور ہوتی ہے۔ہمارے کلچر میں مرد کا کام معاشی ذمہ داریوں کا چیلنج قبول کرنا اور اپنے خاندان کی کفالت کے فرض سے عہدہ براء ہونا ہوتا ہے اسی لئے اللہ تعالی نے اسے قوام کا خاص مقام عطا کیاہے ۔ ارشادِ خداوندی ہے (مرد عورتوں پر قوام ہیں) لفظ قوام کو جس طرح غلط معنی پہنا کر عورت پر مار پیٹ،تشدد اور جبرو کراہ کی راہیں نکالی گئیں اسے اہلِ علم نے رد کر دیا ۔تشدد کی داستان تو بہت طویل ہے اور اب بھی کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے جو کہ قابلِ مذمت ہے۔عورت بنیادی طور پر نرم خو،نرم مزاج ،نازک اندام اور دلکشی کا مرقع ہو تی ہے۔بقولِ اقبال ( وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ ) عورت اور مرد اپنی شکل و صورت ، ساخت اور جسمانی خدو خال کے لحاظ سے ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتے ہیں حتی کہ ان کی آوازیں بھی مختلف ہوتی ہیں لہذا اس بات پر اصرار کرنا کہ عورت مرد سے کمتر ہے یا مرد عورت سے بر تر ہے بالکل غیر حقیقی بحث ہے ۔دونوں لازم و ملزوم ہیں اور اس کار گاہِ انجم کے دمکتے ستارے ہیں۔ ان دونوں کی باہمی رفاقت اور روشنی سے اس کرہِ ارض پر بہاروں اور خوشیوں کی دنیا بسی ہو ئی ہے۔

ایک زمانہ تھا کہ عورت کا مقام گھر کی چار دیواری ہوا کرتا تھا لیکن پھر علم و فن کی روشنی نے عورت کی دنیا میں تبدیلی کا بیج بویا جو آج شجرِ سایہ دار بن چکاہے۔ لبرل ازم،ترقی پسندی اور روشن خیالی کے نئے نعرے متعارف ہوئے جھنوں نے عورت کو آگے بڑھنے کی ہمت عطا کی اور وہ گھر کی چار دیواری کو خیر آبادکہہ کر مرد کی انجمن میں جلوہ افروز ہو گئی۔زمانے کے بدلتے تقاضوں نے عورت کو تعلیی میدان میں اپنے جوہر دکھانے کے مواقع دئے تو اس نے مردوں کی بینڈ بجا دی۔ہر امتحان میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے کہیں زیادہ نکلا حتی کہ پہلی ساری پوزیشنوں پر لڑکیوں نے قبضہ کر لیا۔اب کوئی ایسا میدان اور شعبہ نہیں ببچا جس میں عورت کی شمولیت نہ ہو۔

یورپی سوچ نے مسلم معاشروں کو بالکل نیا رنگ عطا کر دیا ہے اور گھر کی چار دیواری میں مقید خاتون دفتروں، فیکٹریوں ،پلازوں ،شاپنگ مالز،بینک،پولیس ،سکولز دفاع، ،ہسپتالوں،عدالتوں اور میڈیا میں اپنی موجودگی سے انسانیت کی خدمت کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔غربت،تنگ دستی،محرومی ،فاقہ کشی اور حسرت و یاس میں زندگی کے دن گزارنے والے خاندانوں کے پاس لڑکیوں کو نوکریوں کیلئے دفاتر میں بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہِ کار نہ تھا لہذا بہت سے لڑکیوں نے خاندانی مجبوریوں کے تحت دفاتر کا رخ کیا کیونکہ خاندان کی بقا کا ان کے پاس یہی ایک راستہ بچا تھا ۔شادی کے بعد اکثر خواتین نوکری کو خیر آباد کہہ دیتی ہیں کیونکہ اس سے سنگین معاشرتی مسائل کے ساتھ ساتھ بچوں کی نگہداشت اور ان کی تربیت کا گھمبیر مرحلہ درپیش ہو تا ہے۔ نوکری جاری رکھیں تو بچے ماں کی محبت ،پیار، نگہداشت اور سر پرستی سے محروم رہ جاتے ہیں چارو ناچار بچوں کو رشتہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑنا پڑتا ہے اور اس کا جو نتیجہ نکلتا ہے اسے پوری قوم بھگت رہی ہے۔

معصوم بچوں کی وہ عمر جو والدین کی محبت ،سر پرستی ، توجہ اور پیار کی متمنی ہوتی ہے اغیار کے رحم وکرم پر رہ جاتی ہے جس سے بچوں میں نفسیاتی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔بچوں کے اندر احساسِ محرومی ،احساسِ کمتری، نفرت، عدمِ برداشت ،کینہ، بغاوت ،ہٹ دھرمی، ضد، غصہ اور انتقام کے جذبات پروان چڑھنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پورا معاشرہ متاثر ہو تا ہے ۔ سکوں کی جھنکار میں کسی کو اس کا احساس نہیں ہوتا لیکن یہ زہردھیرے دھیرے قوم کی رگوں میں سرائیت کر جاتا ہے جس سے معاشرہ سنگدل اور بے حس ہو جاتا ہے ۔ہماری نوجوان نسل احساس، ایثار،قربانی اور مروت جیسے جذبوں سے تہی ہے اور بے حسیی کا شکار ہو گئی ہے ۔وہ جس ماحول میں پروان چڑ رہی ہے اس کے اثرات ہر جگہ دیکھے جا سکتے ہیں۔

ہمیں ان سے شکائت ہے کہ ان کا رویہ معاندانہ ہے لیکن اس میں والدین کے ہاتھوں نظر انداز کئے جانے والے عنصر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔جب نئی نسل کو تنہا چھوڑ دیا گیا تھا تو اس وقت انھوں نے بھی بہت کچھ بھگتا تھا اب ان کی باری ہے تو ہمیں بھی بہت کچھ بھگتنا ہو گا کیونکہ ہر عمل کا ردِ عمل ہو تا ہے ۔یورپ اپنے خاندانی یونٹ کو خیر آباد کہہ چکاہے جس سے اس کی معاشرتی،عائلی اور تمدنی زندگی بالکل تباہ و برباد ہو کر رہ گئی ہے لہذا ایک سازش کے تحت مسلم معاشروں پر بھی اس بنیادی یونٹ کو تباہ کرنے کیلئے مہلک ضربیں لگائی جا رہی ہیں۔ٹیلیویژن ،میڈیا اور اشتہارات میں عورت کو جس بے ہنگم اور شرمناک انداز سے پیش کیا جا رہا ہے کیا اس سے زیادہ عورت کی تذلیل ہوسکتی ہے؟ کوئی بھی ذی شعور انسان عورت کی آزادی ،تعلیم اور اس کے حقوق کا مخالف نہیں ہے لیکن عورت شمعِ محفل نہیں ہے بلکہ وہ فخرَ انسانیت ہے ، عزت و عفت اور حیاء اس کا زیور ہے اور اسی میں اس کا وقار مضمر ہے۔مرد کی انجمن میں شمعِ محفل بننا اس کی توہین ہے ۔،۔

بقولِ اقبال۔، ۔ (لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی۔،۔ہاتھ آ جائے مجھے میرا مقام اے ساقی ) ۔،۔ (سینہ روشن ہو تو ہے سوز ِ سخن عینِ حیات۔،۔ہو نہ روشن تو سخن مرگِ دوام اے ساقی)۔،۔

Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال۔۔

Share this:
Tags:
desires History humanity laws life tariq hussain butt universe انسانیت تاریخ خواہشوں زندگی قوانین کائنات
Painting
Previous Post مصوری کے قیمتی شاہکار نہ خریدیئے، بلکہ کرائے پر لیجیے
Next Post کتاب : تفہیم الاحادیث
Tafheem-Ul-Hadith

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close