Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پیارے آقا کے سوالی

September 22, 2016 0 1 min read
Roza Rasool
Roza Rasool
Roza Rasool

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
میں زمین پر جنت سے بھی بڑھ کر روضہ رسول ۖ کے سامنے کھڑا تھا ، رسول اقدس ۖ جو ازل سے ابد تک آنے والے انسانوں میں سب سے افضل ترین تھے جن کی زندگی کا ہر لمحہ معجزہ تھا ۔ قرآن کی روشن تعلیمات کی تفسیر تھا جنہوں نے عرب کے حُدی خوانوں کو زمانے بھر کا راہنما بنا دیا ۔ عا شقانِ رسول ۖ پروانوں کی طرح روضہ رسو ل ۖ پر منڈلا رہے تھے وہ دنیا و ما فیا سے بے نیاز اپنی عقیدتوں کا اظہار دیوانہ وار کر رہے تھے وہ اپنے اپنے انداز میں سلا م پیش کر رہے تھے رو رہے تھے ہچکیاں سسکیاں لے رہے تھے کچھ ہا تھوں میں چھوٹی چھوٹی کتابیں اٹھا ئے دعائیں ما نگ رہے تھے میں کئی بار بو لنے کی کو شش کر چکا تھا لیکن مجھ سے بو لا نہیں جا رہا تھا میری آنکھیں بار بار عقیدت و احترام سے جھک جا تیں اور جب میں اپنی تمام قوتوں کو اکٹھا کر تے ہو ئے انھیں اٹھا نے کی کو شش کر تا جو پتھر کی سل کی طرح بھا ری ہو چکی تھیں میں کبھی بھی کسی دربار یا بزرگ کے آستانے پر کو ئی دعا یا کتا بچہ لے کر نہیں حاضر ہوا اِس لیے درِ رسالت ۖ پر بھی میں کو ئی کتا بچہ لے کر حا ضر نہیں ہوا تھا کیونکہ میں اکثر ایسے مو قعوں پر عربی کی ساری دعائیں بھو ل جا تا ہوں آج بھی ایسا ہی ہوا تھا میں دنیا و ما فیا سے بے خبر ہو چکا تھا میں آنسوئوں کا نذرانہ شہنشاہِ دو عالم ۖ کے قدموں میں ڈھیر کر تا جا رہا تھا میرے آس پاس بہت سارے لوگ کھڑے تھے اور گزر بھی رہے تھے مجھے کچھ بھی یا د نہیں تھا میرے وجود پر ہلکی ہلکی سی کپکی طاری ہوگئی تھی اور آنسو مسلسل مو سلا دھا ر برسات کی طرح میرے چہرے کو تر کر رہے تھے ۔ میں نے بڑی مشکل سے اپنے لرزتے جسم کو سنبھالا ہوا تھا میں گو نگا بہرا بنا کھڑا تھا عرض تمنا کے لیے مجھے ایک بھی لفظ نہیں مل رہا تھا۔

میں بو لنے کی کو شش کر رہا تھا لیکن میری جھو لی لفظوں کے خزانے سے محروم ہو چکی تھی میرے دائیں بائیں نو جوان اور بو ڑھے رورہے تھے آہیں بھر رہے تھے دھا ڑیں ما ر رہے تھے میں حیران تھا ہر عمر کے انسان جب بھی با رگاہِ رسالت ۖ میں حاضر ہو تے ہیں تو بچوں کی طرح بلکتے ہیں روتے ہیں ایڑیاں رگڑتے ہیں انسان طفل شیر خوار بن جا تے ہیں اِن معصوم بچوں کی حرکات و سکنات سے التجا ئیں دعائیں چھلکتی ہیں اِن کے منہ میں زبان نہیں ہوتی الفاظ نہیں ہو تے دعائیں نہیں ہو تیں صدائیں نہیں ہو تیں لیکن نبی رحمت ۖ محسنِ انسانیت ۖ کو سب کے احساسات جذبات کا پو ری طرح پتا ہو تا ہے دُرّیتیمۖ کو سب کی خبر ہو تی ہے کون کیا کہنا چاہتا ہے کو ن کیا مانگنے آیا ہے کس کو الفاظ نہیں مل رہے کو ن عربی کی تمام دعائیں بھو ل چکا ہے عاشق کی بے کلی اضطراب التجا اور آنسوئوں کے نذرانے سب بتا دیتے ہیں ۔ میرے دائیں با ئیں دنیا جہاں سے آئے ہو ئے عاشقانِ رسول ۖ اپنی صدیوں کی تشنگی بجھا نے در رسالت ۖ پر آئے ہو ئے تھے وہ مختلف انداز سے دعائوں میں مصروف تھے ہر ایک کی بغل میں دعائوں کی پو ٹلی تھی جس کو وہ کھول کر دعائیں آقائے دو جہاں ۖ کے قدموں میں ڈھیر کر تے جا رہے تھے ۔ کچھ نے مختلف ڈائریوں کاغذوں پر اپنے دوستوں اہل خانہ کے نام ان کی حاجتیں اور دعائیں پیغامات لکھے تھے وہ سید الانبیا ء ۖ کے قدموں میں ڈھیر کر تے جا تے تھے سنہری جا لیوں سے زندگی بخش شعائیں پھوٹ رہی تھیں جس سے عاشقانِ رسول ۖ معطر و سر شار ہو رہے تھے روضہ رسول ۖ سے آتے ہو ئے معطر خوشبو کے جھونکے پیہم فضا میں گردش کر رہے تھے یہاں پر آنے والوں کی اکثر دعائیں خو شبو کے جھونکے بن کر ہوا میں تحلیل ہو جا تی ہیں۔

Noor e Muhammad PBUH
Noor e Muhammad PBUH

بے بس بے چارگی اوراِن فالجی گھڑیوں میں آنکھیں ہی ساتھ دیتی ہیں ۔ میرے باطن کے عمیق اور بعید ترین گوشوں میں سینکڑوں چاند روشن تھے میں جب بھی لرزنے لگتا تو اچانک مجھے محسوس ہوتا جیسے خو شبو اور نور کی مخملی ریشمی چادر نے مجھے اپنی آغوش میں لے لیا ہو اِس نورانی ہا لے کی روشنی اور معطر خوشبو سے میری روح کے نہاں خا نے روشن و معطر ہو جا تے میری روح سر شاری سے جھومنے لگتی ۔ درود و سلام کی عطر بیز گو نج چاروں طرف سنا ئی دے رہی تھی سید الانبیا ء شاہِ دو عالم ۖ کی محبت میں دنیا جہاں سے آئے ہو ئے دیوانے پروانوں کی طرح منڈلا رہے تھے روتے بلکتے ہچکیاں لیتے لوگ دعائوں کے لیے ہا تھ اور اپنی خا لی جھولی پھیلارہے تھے لوگ آنسوئوں اور دعائوں کے نذرانے آقا ۖ کے قدموں میں ڈھیر کر رہے تھے سنہری جالیوں سے آتے ہو ئی معطر ہوا کے جھونکے انہیں ممتا بھر ی تھپکیاں دے رہے تھے زیا دہ تر عشاق کی آنکھوں سے آنسوئوں کی جھڑیاں جھڑ رہی تھی ۔ شمع رسالت ۖ کے پروانے روزِ اول سے ہی شہنشاہِ دو جہاں ۖ پر جاں قربان کر نے کے لیے تیا ر رہتے تھے غزوہ تبوک میں شریک نہ ہو نے کی وجہ سے جب حضرت کعب بن مالک سے ترک موالات کا حکم جا ری ہوا تو عاشقِ رسول ۖ بہت پریشان عرقِ ندامت میں غرق ما ہی بے آب کی طرح دن رات تڑپنا شروع ہو گئے گھر سے نکلتے مسجد نبوی ۖ جا تے تو راستے میں کو ئی بھی اُن سے نہ سلام لیتا اور نہ ہی اُن سے کو ئی با ت کر تا عبا دت نماز کے بعد بھی سب سے الگ تھلگ ایک کو نے میں بیٹھ جا تے شہنشاہِ مدینہ کی نظروں سے اُتر جا نے کا غم انہیں کھا ئے جا رہا تھا یہ با ت اڑتے اڑتے غسان کے عیسائی با دشاہ تک بھی پہنچ گئی اُس نے مو قع غنیمت جا نا اور اپنا قاصد خط دے کر حضرت کعب بن مالک کے پاس بھیجا قاصد خط لے کر صحابی رسول ۖ کے پا س آیا اور با دشاہ کا خط حوالے کیا جس میں لکھا تھا۔

کعب تم ایک شریف اور قابل احترام شخص ہو تمہا ری قدر و قیمت کا ہمیں احساس ہے اہل عرب تمہا ری قیمت سے واقف نہیں ہیں ہمیں پتہ چلا ہے کہ محمد ۖ نے تمہارے ساتھ ناروا سلوک کیا ہے زیا دتی کی ہے جن کو تمہا ری قدر نہیں تم اُن کے پاس کیوں ہو تم ہما رے قاصد کے ساتھ ہما رے پا س آجا ئو ہم تمہا ری بہترین میزبانی کریں گے ۔ تم ہمیں بہترین قدر دان پائو گے ۔ حضرت کعب بن مالک پر ایسی با توں کی پیش کش کا کیا اثر ہو نا تھا وہ تو شاہِ مدینہ ۖ کے عشق میں اس درجہ ڈوب چکے تھے کہ ایک لمحہ بھی آپ ۖ سے جدا ئی اُن کے لیے موت برابر تھی اِیسے ہزاروں خط اور با دشاہوں کی ترغیبات اُن کے لیے مٹی کے ذرات سے زیا دہ اہمیت نہیں رکھتی تھیں اِس خط کو پڑھ کر مزید عرق ندامت میں ڈوب گئے۔

Crying
Crying

بلکہ اِس خط نے اُن کے زخم پرمزید نمک چھڑک دیا اتنی رقت طاری ہو ئی کہ زارو قطار رونا شروع ہو گئے کہ اُن کی حماقت سے اُنہیں آج یہ دن بھی دیکھنا پڑا کہ ایک کا فر انہیں راہ حق سے ہٹانے کی دعوت دے رہا ہے شرمندگی اِس درجہ بڑھی کہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے روتے روتے حالت خراب ہو گئی کچھ دیر بعد جب حالت بہتر ہو ئی تو قاصد نے سو چا شاید اب حضرت کعب مان جا ئیں گے قاصد نے حضرت کعب سے پو چھا اب آپ کا کیا ارادہ ہے تو عاشقِ رسول ۖ نے خط کو پکڑا اور جلتے ہو ئے تنور میں ڈال کر کہا جا ئواور جا کر اپنے با دشاہ سے کہنا کہ یہی میرا جواب ہے اپنے محبوب رسول ۖ سے ایک لمحے کی جدا ئی بھی برداشت نہ کی ۔ میں روضہ رسول ۖ کی جالیوں سے آتے ہو ئے معطر جھو نکوں سے خود کو سرشار کر رہا تھا کہ اچانک مجھے عبدالرحمٰن جا می کا شعر یا د آگیا۔

چو سوئے من گزر آری من مسکین ز نا داری
فدائے نقش نعلینت کنم جاں یا رسول اللہ ۖ
ترجمہ : یا رسول اللہ ۖ اگر میرا نصیب بیدار ہو جا ئے اور آپ ۖ مجھ نا دارمسکین کی طرف تشریف لے آئیں تو میرے پاس کو ئی بھی ایسی شے نہیں کہ جس کو سرور کو نین ۖ کے روبرو پیش کر سکوں مگر ہاں جس مقام پر آپ ۖ کے نعلین کا نشان پڑے گا میں ضرور اس پر اپنی جان مشتاق نثار کردوں گا ۔ میں روضہ رسول ۖ پر کھڑا اپنی قسمت پر ناز کر رہا تھا اور خوشگوار حیرت یہ کہ گنا ہوں غلطیوں اور سیا ہ کا ریوں کے با وجود درِ رسالت ۖ پر آگیا تو اچانک اقبال کی ربا عی یا د آگئی۔

تو غنی از ہر دو عالم من فقیر
روزِ محشر عزرِ ہا ئے من پذیر
ور حسابم را تو بینی نا گزیر
از نگاہِ مصطفے پنہاں بگیر
(اے خدا ئے بزرگ بر تر تیری ذات مبا رک دونوں جہانوں سے غنی ہے اور میں ایک فقیر خستہ جاں ہو ں حشر کے دن تو میری گزارشات کو پذیرائی بخشتے ہو ئے میری معافی قبول فرما لینا اگر میرے نا مہ اعمال کو دیکھنا لا زم ہی ٹھہر ے تو مجھ پر اتنا کرم کر نا کہ محمد مصطفے ۖ کی نظر سے چھپا ئے رکھنا۔)

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
leader life Professor Mohammad Abdullah Bhatti QUESTIONS پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی راہنما زندگی
COPD
Previous Post سی او پی ڈی
Next Post سر آئینہ کوئی اور ہے پس آئینہ کوئی اور ہے
Nawaz Sharif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close