Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 13/7/2016

July 13, 2016July 13, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) دربار عالیہ آوان شریف، مہمدہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی کے بھائی،MCCکے بانی صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔اس سلسلہ میں پروقار محفل منعقدہوئی جسکی صدارت صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی نے کی جبکہ نثار احمد نثاری (حلف الرشید صاحبزادہ مقصودالحق)نے قیادت کی۔ملک ممتاز ثناخوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔جن میں محمد عارف شاہد گوندل،حافظ صدیق ودیگر شامل تھے۔صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے دعاکروائی۔اس موقع پر صدرDCAمحمود بٹ،جنرل سیکریٹری جاویدبٹ،رانا عشرت علوی،آصف نواز،چوہدری عاشق علی،مہرنعیم اسحاق،چوہدری مقصود گوندل،قاضی سعید،میرفرخ یعقوب،پروفیسرز محمد عارف چھٹہ،پروفیسر ریاض احمد،سعادت مہدی،شہزاد منور،امتیازحیدر،صدرMCCشیخ محمد شفیق،نوید ااختر،شہزاد افضل،حاجی آصف رضا چئیرمین،مہرذوالفقار،چوہدری محمد اکرم،آصف شاہ،محمد شبیر،محمد اجمل،محمد اقبال صراف،مدثرصراف،ندیم بھٹی،ماسٹرصدیق،محمدیحےٰی نثاری،احمد نوید،چوہدری اسحاق دھینڈہ،چوہدری عنصر محمود،مولوی غلام رسول،خان سجیل خان،ڈاکٹر رزاق احمد غفاری،میاں جمال صفدرودیگر نے شرکت ۔ملک کی ترقی وسلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی اور لیبر روم کے طرح سی سی یو اور دیگر وارڈز میں سو فیصد مفت ادویات کی فراہمی کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا، پرنسپل اور ایم ایس ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر تیار کرکے اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں، صفائی اور اے سی کی مینجمنٹ کا نظام بیرونی کنٹریکٹر کو دینے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او وقار حسین خان، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد اعجاز ، ایم ایس ڈاکٹر شیر علی نیازی، حاجی اورنگزیب بٹ، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد اور دیگرمحکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوںنے بعدا زاں پرنسپل ، ایم ایس اور دیگر افسران کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے میڈیکل سٹور کے بعد جنرل سٹور کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کردیا گیا ہے، پوسٹمارٹم ہاوس کی اپ گریڈیشن اور دھوبی گھاٹ کی مناسب جگہ منتقلی کے لئے فوری تخمینہ جات تیار کئے جائیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں لیپرو سکوپک آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے ، رواں مالی سال کے دوران عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کی فراہمی زیر غور ہے جس پر 10کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی او پی ڈی، لیبر روم اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کی اپ گریڈیشن کے لئے منصوبہ بندی کی جائے جس کی سمری منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے تمام ایئرکنڈیشنرز چالو حالت میں ہونے چاہیں، مرمت اور دیکھ بھال کے لئے ہسپتال انتظامیہ پرائیویٹ افراد سے کنٹریکٹ کر سکتی ہے اسی طرح جن دیگر مقامات پر ائیر کنڈیشنرز کی تنصیب کی ضرورت ہے وہاں فوری اے سی لگائے جائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ایمرجنسی وارڈ کے باہر لواحقین کے لئے شیڈ بنایا جائے ۔ ڈی سی او نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ایم ایس ڈاکٹر شیر علی نیازی، حاجی اورنگزیب بٹ، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد، ڈاکٹرز و عملہ اور پراونشل اور ڈسٹرکٹ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹس کے افسران کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ٹیم ورک کے نتیجہ میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے جسے عوامی سطح پر سراہا جارہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکمرانوں اور فوج کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اپنے شہیدوں کی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر تدفین کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی حکمران ان کے خون کی ہولی پر رسمی بیانات سے آگے نہیں بڑھ رہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے حکمران کشمیریوں کے قیمتی خون کی قیمت پر مودی کے ساتھ دوستی نہ نبھائیں، پاکستانی حکمران زبانی جمع خرچ کی بجائے جرأت مندانہ اور ٹھوس موقف اپنائیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جائے، بیرون ملک اپنے سفارتخانوں کو متحرک کیا جائے اور اقوام عالم کو کشمیریوں سے کیا گیا انہیں حق خود ارادیت دینے کا اپنا وعدہ یاد دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر جو برہان الدین وانی کی شہادت سے پیدا ہوئی ہے دن بدن زور پکڑ رہی ہے بلکہ اب تک درجنوں کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں اور سینکڑوں شدید زخمی ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے جسے روکنے کیلئے مودی سرکار ہر حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ اور ہر قسم کے ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا جذبہ دن بدن بڑھ رہا ہے، پاکستان کو چاہئے کہ وہ آزادی کی اس لہر کو ٹھوس، مؤثر اور نتیجہ خیز پلاننگ کے ذریعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا ذریعہ بنائے جبکہ پاکستان کی تمام سیاسی و دینی جماعتیں بھی اس پر ٹھوس مؤقف اختیار کریں۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنما شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے چودھری شجاعت حسین کو ٹیلیفون کر کے پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کیلئے مجوزہ ٹی او آرز کے بارے میں مشاورت کی جبکہ انہوں نے متوقع آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو چودھری شجاعت حسین نے کراچی میں فون کر کے عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنمائوں میں آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی فون کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین کے اتنے طویل دھرنا کے باوجود حکومت ان کے مطالبات و مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جو کہ افسوسناک ہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)عبد الستار ایدھی کسی شخصیت کانہیںبلکہ ایک مشن اورتحریک کانام ہے۔انہوںنے لاوارث بچوںکواپنی گوداوراپنانام دیکران کوجینے کاڈھنگ دیا۔قومی ہیروعبد الستار ایدھی نے 20سال میںدجوڑے کپڑوںمیںگزاردئیے ۔ان خیالات کا اظہارصدربارچوہدری اعجازاحمدپرویا ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری جمشید سلطان گھمن ایڈووکیٹ نے بارہال میںعبد الستار ایدھی کی وفات پرتعزیتی ریفرنس کے موقع پر کیا۔اس موقع پروکلاء محمدنعیم چیمہ،اشتیاق چیمہ،سردارمحمدانوربلوچ،محمداکرم ارائیں،اصغر گوندل،رئوف جوندہ،امتیازظفر منج،احسان اللہ،نوازپرویا وکثیرتعدادمیںوکلاء بھی موجودتھے۔اس موقع پر سابق صدرگوجرانوالہ ضیغم اللہ سانسی مرحوم کومقررین نے وکلاء کے لئے جو کام کئے ہیںوہ بھی قابل تحسین ہیںانہوںنے ساری عمروکلاء کے حقوق کے لئے جدوجہدکرتے رہے۔چوہدری اعجازاحمدپرویا ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری جمشید سلطان گھمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ پوری قوم نے قومی ہیروکوجس پیارمحبت سے رخصت کیاپاکستانی تاریخ میںمشکل سے ہی مثال ملتی ہے۔وہ بڑے تھے مگرانہوںنے چھوٹے بن کرزندگی گزاری۔ہمیںبھی اس عظیم قومی ہیروکی شخصیت کے اندازکواپنانا چاہئے اورانسانی خدمت کے مشن کوآگے بڑھانا ہوگا۔ہم لوگ عبد الستار ایدھی کے مشن کوجاری رکھ کران کوزندہ رکھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پاکستانی قوم کشمیریوںسے دلی محبت کرتی ہے۔وہ کشمیرکے مسلمانوںسے اخوت کے رشتے میںپڑی ہوئی ہے۔پاکستان کاہر شہری اخلاقی طورپرآزادکشمیرکی جدوجہد میںکشمیری بھائیوںکے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ق)کے مشترکہ امیدوارایم ایل اے جموں5محمدافضل ملہی نے مثمن برج میںپی ٹی آئی کے مرکزی راہنماراجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر محمدافضال گوندل ایڈووکیٹ،ذیشان طاہر چیمہ ایڈووکیٹ،کونسلرگلفام چیمہ ایڈووکیٹ،چیئرمین اخلاص گڑھ عدیل وڑائچ ودیگربھی موجودتھے ۔انہوںنے کہا کہ ہندوبنیاء اپنی ہٹ دھرمی سے استصواب رائے کودباتے ہوئے کب تک کشمیری لوگوںکی آزادی کی لہرکودبائے رکھے گی۔ایک دن کشمیری مسلمانوںکے جذبوںکے آگے ریت کی دیوارثابت ہوگا۔پی ٹی آیء اورمسلم لیگ (ق)کے مشترکہ امیدوارکامیاب ہوکرکشمیرمیںایسی حکومت تشکیل دینگے اورعالمی برادری کومجبورکرینگے کہ وہ ہندوبنئے کوشملہ معاہدہ کے تحت کشمیرمیںرائے شماری کرانے پرمجبورکریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)والدین اولاد کے لئے عطیہ خداوندی ہیںاولاد کے لئے والدین وہ شجرسایہ دارہوتے ہیںجواولادپرہمیشہ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔اولادکی کامیابی کے پیچھے والدین کی دعائوںکی طاقت ہوتی ہے۔نیک صالح والدین اولاد کے لئے انمول تحفہ ہیں۔اولاد کے حق میں ماں کی دعا کو اللہ رب العزت کبھی رد نہیں کرتا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین علا مہ ثناء اللہ ربانی نے بابر بٹ کے والدحاجی غلام رسول بٹ کے قل شریف کے ختم کے موقع پر کیا۔اس موقع پرعقیل احمدسمیت منتخب نمائندے،سیا سی وسماجی تنظیموںکے عہدیداران اوراہل علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ایمانداراورمحنتی اہلکارادارے کی نیک نامی کاباعث اورکارکردگی بہتربنانے میںمثالی کرداراداکرتے ہیں۔ایسے اہلکاروںکی محنت اورجانفشانی سے ذمہ داریوںکی ادائیگی سے اداروںکے نام روشن ہوتے ہیں۔ان خیالات کااظہارریونیوآفیسرگیپکوعامر ضیاء وڑائچ نے آراوآفس کے سنیئرکمرشل اسسٹنٹ مہرمحمدرفیق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرانکے اعزازمیںدی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پر کیا۔اس موقع پرچیئرمین ہائیڈروپاوریونین شبیراحمد،جنرل سیکرٹری فاروق احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہرمحمدرفیق کمرشل اسسٹنٹ نے جس اسلوب اوربہترطریقے سے اپنی سرکاری ذمہ داریاںنبھائیں۔اس کومشعل راہ بناکرانکے جونئیرکوانکی تقلید کرنی چاہئے اورادارے کی نیک نامی میںاضافہ کے باعث بنیں۔شہری سماجی حلقوںکے ڈاکٹرسید رضا سلطان،حاجی سعید اخترنے کہا کہ ہم امیدکرتے ہیںکہ مہرمحمدرفیق کے تجربوںسے انکے جونئیرساتھی استفادہ کرکے عوام الناسکودرپیش مسائل کے حل اوردشواریوںکوختم کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اللہ کی عبادت کے بعد انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے،ساری زندگی انسانوں کے دکھ سمیٹنے والا کروڑوں دلوں کو دکھی کر گیا۔مسلم لیگی رہنما ملک محمد شہباز نے کہا کہ عبدالستار ایدھی بانی پاکستان،قائد اعظم اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے محسن تھے وہ مر کر پوری قوم کو ایک پیج پرکر گئے ، اپنی آنکھیں عطیہ کر کے سبق دے گئے کہ ہر انسان کو میری آنکھ سے دیکھنا سرمایہ داروں اور حکمرانوں کیلئے انکی زندگی بڑا سبق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو زبردستی اغوا کر لیا،صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔وزیرآباد کے نواحی موضع قدرت آباد کے رہائشی اکبر علی کی جوان سالہ بیٹی نرمین کومحلہ کا ہی رہائشی عثمان انصاری گھرمیں داخل ہوکر اسلحہ کی زور پرزبردستی اغوا اور دوران واردات20 ہزار روپے نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگیا۔تھانہ صدر پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی متعدد دوکانیں سر بمہر کر دیں۔جرمانہ کی ادائیگی وارننگ کے بعدڈی سیل،اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریار نے مین بازارریل گلہ میںواقع مشہور بٹ سویٹ کچہری چوک میں انور بیکری کو ناقص صفائی کے انتظامات پر سیل جبکہ جی ٹی روڈ پر واقع چکن کرنچ کو20 ہزار،نیو شنگریلا بیکرز کو5 ہزار جرمانہ کردیا۔سربمہر کی گئی بٹ سوئٹس اورانور بیکرز کو سخت وارننگ دیتے ہوئے 5 ہزار فی کس جرمانہ کی وصولی کے بعد ڈی سیل کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) عوامی شکایات کے بروقت تدارک کیلئے تھانوں میں شکایات مینجمنٹ سیل قائم کر کے پنجاب بھر میںآن لائن سسٹم سے منسلک کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سرکل پولیس وزیرآباد کے تمام پولیس اسٹیشن میں عوامی شکایات کو مانٹرنگ کرنے کیلئے کنٹرول روم قائم کر کے کمپیوٹر انجینئر ز عملہ تعینات کر کے جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیے گئے ہیںجہاں پولیس اسٹیشن میں ہر آنے والے سائل کو فوری انصاف فراہم کرنے کیلئے درخواست کووصول کرکے پنجاب بھر آن لائن سے منسلک سسٹم میں فیڈ کر دیا جاتا ہے ۔درخواست پر کاروائی کو مکمل مانٹرکیا جاتا ہے تین دن کے بعد انویسٹی گیشن آفیسر پر لازم ہے کہ درخواست کی بابت موجودہ صورتحال سے کنٹرول روم کو مطلع کرئے۔مانڑنگ عملہ تھانہ میں درج شدہ ایف آئی آر کے ریکارڈ کو بھی کمپیوٹرائز کر رہا ہے۔حکومت پنجاب توقع کر رہی ہے کہ پولیس میںجدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب میں تھانہ کلچر میں بھی نمایاں تبدیلی آجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جنرل سیکرٹری انجمن اصلاح اخلاق عامہ عبداکریم بٹ نے کہا ہے بددیانت کرپٹ اور لوٹ مار کرنے والوں کو اگر عبدالستار ایدھی کے سفر آخرت سے بھی سبق حاصل نہیں ہوا تو ان لوگوں کی بدقسمتی ہے جو مخلوق خدا کو لوٹ رہے ہیں۔اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاعبدالستار ایدھی کا تابوت اور انکو سپردخاک کرنے سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ مخلوق کی بے لوث خدمت کرنے والادنیا و عقبیٰ میں کامیاب و کامران ہے،ملک میں چندہ خور سماجی اور لوٹ مار کرنے والے سیاست دانوں کو عبدالستار ایدھی راہ راست پر چلنے کی تلقین کرتا ہوالحد میں اترگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدر مفتی حبیب الرحمن کونماز ظہرکے بعد جامع مسجد صدیق اکبر گلستان جوہر میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ مفتی حبیب الرحمن جامعہ احسن العلوم کراچی سے فارغ التحصیل تھے اور گزشتہ آٹھ سال سے جامع مسجد صدیق اکبر گلستان جوہر کراچی میں امامت و خطابت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔مفتی حبیب الرحمن شہید پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدربھی تھے اور کراچی میںقیام امن اور بین المذاہب بین المسالک ہم آہنگی کیلئے کوشاں تھے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مفتی حبیب الرحمن کے بیہمانہ قتل کیخلاف جمعہ 15جولائی کو ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مفتی حبیب الرحمن کا بے گناہ قتل افسوسناک ہے۔ سندھ حکومت مفتی حبیب الرحمن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے۔انہوں نے کہا کہ علمائ،طلبائ،پروفیسرز ،ڈاکٹرز اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔ دریں اثناء پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، سندھ کے صدر مولانا اسعد زکریا ،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا عبد الحمید وٹو، مولانا اسد اللہ فاروق،قاری محمد اعظم فاروقی،مفتی وحید احمد سواتی،مولانا محمد امجد،علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا عبد الحمید صابری ودیگر رہنمائوں نے پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدر مفتی حبیب الرحمن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علما ء کونسل کراچی کے صدر مفتی حبیب الرحمن کامسجدمیں قتل قابل مذمت اور قابل تشویش ہے۔ حکومت فوری طور پر مجرمان کو گرفتار کرے۔رہنمائوں نے کہا کہ علماء اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ مجرموں کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)لیسکوسب ڈویژن صوفیہ آباد کے علاقے خالق نگر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کے کم وولٹیج آنے اور بعض اوقات انتہائی ذیادہ وولٹیج کے آنے کی وجہ سے عوام کی گھریلو قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہونے لگیں،تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن صوفیہ آباد کے علاقہ خالق نگر میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ،وولٹیج کی کمی بیشی معمول بن گئی،متعلقہ سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ شفیق سے اہل علاقہ نے متعددبار رابطہ کیا لیکن لائن سپریٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر کا کام ہونے والا ہے جس کی وجہ سے آئے روز بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے،اگر اہل علاقہ مل کر رقم مجھے دیں تو ان کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے،اہل علاقہ خالق نگر نے کئی بار واپڈا کے ملازمین کو شکائت درج کروائی لیکن مسئلہ جوں کا توں ہی رہا،جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کے ڈیجیٹل میٹروں کے جلنے کی شکائت بھی عام ہونے لگی،جس کی تبدیلی کا بوجھ بھی صارف کو برداشت کرنا پڑتا ہے،لائن لاسزپورے کرنے کے لئے صارفین کو اوورریڈنگ ڈالنا یا ڈیڈکشن بل سے علاقہ مکینوں کا جینا محال ہوچکا ہے، خالق نگر کی عوام گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج کی کمی بیشی کے عذاب میں مبتلا ہے،کم زائد وولٹیج ہونے سے گھروں کا قیمتی سامان جس میں پنکھے،فریج ،ٹی وی کمپیوٹرزودیگر اشیاء خراب ہورہی ہیں،خالق نگر کی عوام کا چیف ایگزیکٹولیسکوسے ایس ڈی او اور لائن سپریٹنڈنٹ سے بازپرس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں معمول سے زیادہ بارشوں سے کراچی کو خطرہ لاحق ہے۔کچرے سے بھرے برساتی نالے شہریوں کا جینا محال کردینگے ،عوام کو مشکلات میں چھوڑ کر حکومت اور انتظامیہ ہاتھ پرہاتھ رکھ بیٹھی ہوئی ہے ،شہر میں روزانہ بارہ ہزار ٹن کچرا ندی نالوں میں پھینکا جارہاہے۔کراچی میں بہت سی سرکاری اور یگر نجی عمارتیں نالوں پر قائم ہیں سرکار جب خود غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہو تو پھر روکے گا کون۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما سبحان علی ساحل ،شاہ نواز جدون ،یوسی 44کے چیئرمین شجاعت علی خان ،وائس چیئرمین عبداللہ جان،یوسی 45کے حق نواز کے ہمراہ کیماڑی ٹائون کے دورے کے موقع پر کیا۔حلیم عادل شیخ نے کیماڑی ٹائون کے مختلف مقامات پر دورے کے موقع پر لوگو ں سے ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل معلوم کیئے ،اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں دس ہزار کے قریب بل بورڈ اور ہورڈنگ بورڈ بتائے جاتے ہیں ،جو طوفانی بارشوں میں شہریوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔مون سون بارشو ں سے بچانے کے لیے صوبائی انتظامی بے خبر ہے ،یہ لوگ شہرکے ڈوبنے کا انتظار کررہے ہیں ،کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کا انتظام ناقص ہے ،تجاوزات کی بھرمار ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد سیوریج اور سڑکوں پر آنے والا پانی عوام کے گھروں میں بھی داخل ہوجاتاہے ۔ ندی نالوں کی صفائی میں ملنے والا فنڈ مل بانٹ کرکھالیا جاتاہے ان کے پاس نہ تومطلوبہ مشینری ہے اور نہ ہی افرادی قوت ہے شہر بھر کے بیشتر نالے نکاسی آب کے قابل ہی نہیں ہیں،شہر میں موجود قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا نے ندی نالوں کو بھی نہیں چھوڑاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ توقع سے زیادہ بارشیں ہوئی تو اس سے شہر قائد کے امیر اورغریب سب کو ہی نقصان اٹھانا پڑے گا جبکہ پانی کی نکاسی نہ ہونے کے بعد جو وبائی امراض پھیلے اس کا بھی کسی نے نہیں سوچاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر ووزیر ہاوسنگ آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 5 برنالہ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یونین کونسل ملوٹ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پانچ سال عوام کی بلا تخصیص خدمت کی ہے حلقہ برنالہ میں ریکارڈتعمیروترقی کے کام کروائے پہلے بھی حلقہ کے عوام کو مایوس نہیں کیا آئندہ بھی مایوس نہیں کریں گے پانچ سال حلقہ برنالہ کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے لوٹے اور سیاسی یتیم پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے شیر پنجرے میں بند اور گھوڑا بے بس و لا چار ہو چکا ہے انشاء اللہ21 جولائی کو فتح پیپلز پارٹی کا مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد میں تھوڑے دن باقی ہیں پیپلز پارٹی پورے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر اپنی کارکردگی کی بنا ء پر عوامی عدالت میں جا رہی ہے انتخابی مہم عروج پر ہے پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں بلخصوص کشمیری قوم کو ایک پڑھی لکھی باشعوورقوم بنانے کے لئے یونیورسٹیز اور کالجز کا قیام اور سکولوں کی اپ گریڈیشن ایک عظیم کارنامہ ہے جس کی مثال آزاد کشمیر کی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ میں بلا تخصیص پینے کے پانی کے منصوبے ،تعلیمی اداروں کے قیام نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہسپتالوں کے قیام سمیت حلقہ بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے جس سے متاثر ہو کر آج حلقہ کے عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں اور میرے قافلے میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں یونین کونسل ملوٹ میرا دل ہے اور میری دھڑکن ان کے ساتھ دھڑکتی ہے آج بھی یونین کونسل ملوٹ کے عوام نے جو پیار محبت اور عزت دی اس کی قیمت نہیں چکا سکتا پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں نئے شامل ہونے والوں کو جائز عزت و مقام دینگے اور انھیں مایوس نہیں کرینگے دریں اثناء اس موقع پر یونین کونسل ملوٹ کے سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ نون اور مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)راجہ رزاق احمد خان اور راج خوشنود اعظم کی امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ سماہنی راجہ مقصود احمد خان کے حق میں دستبرداری ایک بڑا سیاسی اور تاریخی فیصلہ ہے جس سے حلقہ سماہنی میں راجہ مقصود احمد خان کی جیت یقینی ہو چکی ہے گذشتہ 10 سالوں سے اہلیان حلقہ سماہنی کے اعصاب پر مسلط ٹولے کا یوم حساب اب قریب آ چکا ہے راجہ مقصود احمد خان شرافت روادری کے پیکر اور تعمیرو ترقی کے نشان ہیں عوام کے حقوق کا برپور تحفظ کریں گے ن لیگ کی قیادت کے بھی شکر گذار ہیں جنھوں نے حلقہ سماہنی کی سیاسی قیادت کو یکجاکر دیا ہے ان خیالات کا اظہار بنڈالہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید اکبر نے بھمبر میں میڈیا کے نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ سماہنی میں مسلم لیگ نون کی قیادت نے ایک پیج پر اکھٹے ہونے کا جو فیصلہ کیا اس سے حلقہ سماہنی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑی ہے راجہ محمد رزاق اور راجہ خوشنود اعظم خان نے الیکشن میں امیدوار اسمبلی راجہ مقصود احمد خان کے حق میں دستبرداری کا جو فیصلہ کیا ہے سماہنی کے عوام کی آواز ہے جو انشاء اللہ راجہ مقصود احمد خان کی بھاری اکثریت سے جیت کا واضح پیغام ہے انہوں نے کہا کہ 10 سال سے مسلط ٹولے کی تعصب ، اور کرپشن پر مبنی سیاست کا انجام اب قریب ہے مسلم لیگ نون بر سر اقتدار آ کر سماہنی کو اندھیروں میں دھکیلنے والے سیاستدانوں کا بھر پور احتساب کرے گی ہم مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے حلقہ سماہنی میں ن لیگ کی قیادت کو یکجا کیا اور انہیں ایک ساتھ چلنے کے عہد میں جوڑا انشاء اللہ 21 جولائی حلقہ سماہنی میں جیت راجہ مقصود احمد خان کا مقدر بن چکی ہے ان کی جیت سے حلقہ سماہنی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)شرافت ، رواداری کا دامن کبھی نہیں چھوڑا بدمعاشی کلچر کی شروع روز سے مخالفت کرتا چلا آ رہا ہوں میری ترجیحات مخلوق خدا کی خدمت ہے مخالف فریق اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے الیکشن سبو تاژ کرانے کیلئے سازشیں کر رہا ہے عوام اور کارکنان صبر کا دامن تھام رکھیں مخالف فریق کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی اشتعال انگیزی پر کان نہ دھریں انشاء اللہ 21 جولائی کو مخالف فریق اپنی سیاسی موت آپ مر جائیگا ان خیالات کا اظہار سابق سپیکر و آزادامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر چوہدری انوارالحق نے بڑھنگ اور مغلورہ میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش رہی ہے کہ حلقہ کے اندر رواداری اور امن کا ماحول برقرار رہے تعمیر و ترقی عوام کا حق ہے یہ ہر دور میں عوام کو ملے ہیں میں بھمبر میں تعمیر و ترقی سمیت بلا تخصیص خدمت اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا ہوں میرٹ پر آنے والے بچوں اور بچیوں کو نوکریاں دلوائیں کسی جابر کو غریب کے حقوق غصب نہیں کرنے دئیے انہوں نے کہا کہ بھمبر کے غیور عوام نے بھی میرا ہر موقع پر بھر پور ساتھ دیا اور میرے فیصلوں پر سر خم تسلیم کیا جس پر مجھے اپنے عوام پر بھر پور فخر ہے انہوں نے کہا کہ مخالف فریق نے گذشتہ دنوں اپنے بیٹے اور بھانجوں کے ذریعے دہشت پھیلا کر بھمبر کے پر امن ماحول کو نقصان پہنچانے کی جو کوشش کی ہے اس پر تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی مخالف فریق اپنی شکست کے خوف کے باعث اب لڑائی جھگڑے کی فضاء کو فروغ دے کر الیکشن سبوتاژکرنا چاہتا ہے جس کو بھمبر کے عوام ناکام بنا دئینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر کے عوام کو میرا یہ پیغام ہے کہ مخالف فریق کی کسی بھی اشتعال انگیزی کے مقابلے میں صبر اور امن کا دامن نہ چھوڑیں انشاء اللہ 21 جولائی کو مخالف فریق خود اپنی ہی سازشوں کے نرغے میں آ کر اپنی سیاسی موت مر جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)یونین کونسل دعورہ میں جیت اور لمبی لیڈ کے دعوے کرنے والوں کو 21 جولائی کے روز اپنی اوقات کا پتہ چل جائیگا عوام کو سہانے سپنے دکھا کر جیت کے بعد غائب ہو جانے والوں اور عوام کو انتقام کا نشانہ بنانے والے استحصالی ٹولے کا انجام اب قریب ہے یونین کونسل دعورہ اب طارق فاروق کا نہیں بلکہ چوہدری انوارالحق کے چاہنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار معروف اوور سیز کشمیری رہنما چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگی امیدوار اور انکے حامیوں کی طرف سے یونین کونسل دعورہ سے بھاری لیڈ کے دعوے دیوانے کے خواب کے مترادف ہیں یونین کونسل کے عوام اب استحصالی نظام سے تنگ آ چکے اور چوہدری انوارالحق کے روپ میں یونین کونسل دعورہ کے عوام کو مسیحا مل چکا ہے عوام انتقامی سیاست سے تنگ آ کر اب کسی پر سکون اور ٹھنڈے جھونکے کے منتظر ہیں جہاں پر ان کی عزت نفس کی بحالی اور معاشرہ میں ان کو جائز مقام حاصل ہو انہوں نے کہا کہ اب وہ زمانے گئے جب مخالفین یونین کونسل دورہ کی بھاری لیڈ کیساتھ پورے حلقے کے اندر اثرانداز ہوتے تھے یونین کونسل دعورہ کے عوام نے اب کی بار استحصالی نظام کے خاتمے کا تہہ کر لیا ہے یونین کونسل دعورہ اب چوہدری طارق فاروق کا نہیں بلکہ چوہدری انوارالحق کے چاہنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے 21 جولائی کے روز مخالفین کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں نے کہا ہے کہ 21 جولائی کا دن چوہدری انوارالحق کی فتح کا دن ہے سیاسی مخالف کی شکست نوشتہ دیوار بن چکی اپنی سیاسی موت دیکھ کر مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے انوارالحق یوتھ فورس کے نوجوان اور کارکنان لیگی امیدوار اور اس کے حواریوں کی طرف سے اشتعال دلانے کے باوجود اپنے جذبات پر قابو رکھیں لیگی امیدوار اپنی شکست کے آثار دیکھ کر انتخابی عمل سبوتاژ کرانے کے درپے ہے جس میں اسے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بھمبر شہر میں انوارالحق یوتھ فورس کے نوجوانوں اور کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری انوارالحق بھمبر کے غریب عوام حقوق کی باز یابی اور مخالفین کی استحصالی اور گندی سیاست کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلے ہیں انشاء اللہ 21 جولائی کو بھمبر کے غیور عوام مخالفین کی گندی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے نوجوان کارکنان مخالفین کی طرف سے کسی بھی قسم کی زیادتی اور پروپیگنڈہ کا جواب صبر و تحمل سے دیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ مخالف فریق کی بھر پور کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اشتعال دلا کر حالات خراب کیے جائیں تا کہ انتخابی عمل سبو تاژ ہو انہوں نے کہا کہ چوہدری انوارالحق کی مقبولیت میں روز بروز ہوتا ہوا اضافہ دیکھ کر مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں جیت چوہدری انوارالحق کا مقدر ہے نوجوان اور کارکنان 21 جولائی کو تالے پر مہریں ثبت کرانے کیلئے چوہدری انوارالحق کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)کڈہالہ، ملوٹ سے پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا صفایا مغل ، کشمیری اورجاٹ فیملی کے درجنوں افراد اپنے کنبے قبیلوں سمیت کرنل وقار نور کے قافلے میں شامل حلقہ برنالہ میں کرنل وقار نور کا پلڑا بھاری حلقہ برنالہ کے عوام عوامی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کا 21 جولائی کو محاسبہ کریں ن لیگ بر سر اقتدار آ کر برنالہ کو مساوی ترقیاتی منصوبے دے گی مسلم لیگ نون کے پاس عوامی خدمت کا منشور ہے میرٹ پر عوامی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے اپنے قافلے میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 5 برنالہ (ر) کرنل وقار احمد نور نے ٹھیکیدار لیاقت آف کڈہالہ کی طرف سے منعقدہ ایک بہت بڑی جلسہ نما کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھمبر کے امپورٹڈ امیدوار نے گذشتہ کئی سالوں سے حلقہ برنالہ کے عوام کو گھر کی لونڈی سمجھ کر ان کا بھر پور استحصال کیا حلقہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو تعلیمی آبیاری سے محروم رکھا بھمبر سماہنی سمیت پورے آزاد کشمیر میں نئے تعلیمی ادارے قائم اور اپ لفٹ ہوئے لیکن حلقہ برنالہ میں درجنوں تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا جس کا بڑا مقصد برنالہ کی نوجوان نسل کو تعلیم سے دور رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے حلقہ برنالہ کیے اندر میرٹ کی پامالی ، کرپشن اور اقربا پروری کی تمام تر حدیں پار کر لی ہیں برنالہ کے عوام اب کی بار میرے ساتھ شامل ہو کر استحصالی نظام اور ان کے سر پرستوں کو شکست فاش دینگے کڈہالہ سے افتخار آ باد تک عوام مسلم لیگ ن پر بھر پور اعتماد کا اظہا ر کر رہے ہیں حلقہ برنالہ سے پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا انجام قریب ہے انشاء اللہ 21 جولائی کو عوامی طاقت سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اہلیان کڈہالی کی مغل ، کشمیر ی اور جاٹ برادری نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اتروں گا دریں اثناء ٹھیکیدار لیاقت آف کڈہالہ کی طرف سے منعقدہ میٹنگ کی صدار ت علاقہ کی معروف روحانی شخصیت سائیں سرور کڈہالہ نے کی جس میں عوام علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد جن میں صوبیدار میجر غلام نبی، چوہدری افتخار احمد، چوہدری عبدالمجید، چوہدری عبدالرشید، چوہدری بنارس سعودی عرب ، چوہدری طارق، چوہدری امجد ، چوہدری شمریز ، چوہدری حفیظ، چوہدری شکور حسین، چوہدری وارث سعودی عرب، فوجی راشد محمود، مقصود احمد، مست گل ، چوہدری آصف مہر، چوہدری یوسف ، چوہدری وقاص ، چوہدری مظہر حسین، چوہدری شریف پہلوان، حاجی محمد رفیق، حاجی عمر فاروق، چوہدری قادر بخش، چوہدری اظہر، چوہدری آصف، حوالدار حاجی مرزا کرم داد، مرزا طارق، مرزا بشارت، مرزا شوکت، مرزا کالا خان، مرزا عبدالستار، ڈاکٹر مرزا ظفر نے اپنے کنبوں قبیلوں سمیت آئندہ کرنل وقار نور کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

Share this:
Tags:
Facilities gujrat leadership Liaquat Ali Chatha politics son سہولیات صاحبزادہ قیادت گجرات لیاقت علی چٹھہ محفل
Binali Yıldırım
Previous Post ترکی ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے: وزیراعظم
Next Post ایم کیو ایم رہنما اظہار احمد کو رینجرز نے حراست میں لے لیا
Izhar Ahmed

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close