
بیروت (جیوڈیسک) لبنان میں کار بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا جنوبی بیروت میں ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور کئی گاڑیوں کے تباہ ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکا فوجی چیک پوائنٹ کے قریب ہوا۔
