
یونانی دیو مالائی کردار ”ہرکولیس” کی زندگی پر بنی فلم ”دی لیجنڈ آف ہرکولیس” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ھالی وڈ (جیوڈیسک) ہرکولیس دیوتا زیئس کا بیٹا ہے۔ وہ بے پناہ قوت کا مالک ہے۔ اس کی پیدائش کا مقصد ظالمانہ حکومت کا خاتمہ ہے لیکن اس کے سو تیلے باپ اور دشمنوں کی سازش سے اسے ملک بدر کر دیا جاتا ہے جہاں اسے غلام بنا لیا جاتا ہے۔
اسے اپنے مشن کے بارے میں بھی کچھ یاد نہیں رہتا لیکن جب اسے یاد آتا ہے تو وہ کشمکش میں پڑ جاتا ہے کہ وہ اپنی محبت حاصل کرے یا اپنی مملکت اداکار کیلن لوٹز نے ہرکولیس اور اداکارہ جیا ویز نے شہزادی ہیبی کا کرادر ادا کیا ہے۔ فلم اگلے برس دس جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
