
نیو یارک (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ایبولا سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ملک لائبیریا میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔عالمی ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل بروس ایلی ورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پراعتماد ہیں کہ وائرس پر قابو پایا جا رہا ہے تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ ابھی بھی ایبولا بحران ختم نہیں ہوا۔
ایلی ورڈ نے کہا کہ ہمیں کامیابی مل رہی ہے اور وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے۔
