
بن غازی (جیوڈیسک) خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی اڈے کے باہر دھماکے سے اڑا لی۔ دھماکے کے نتیجے میں خود کش حملہ آور سمیت 7 فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ گزشتہ چند دنوں میں ہونے والا لیبیا کی فوج پر یہ دوسرا حملہ ہے۔
کچھ دن قبل ہونے والے دہشتگرد حملے میں کرنل فتح اللہ الگزری کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
