
طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں کشتی سمندر میں ڈوبنے سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 250 سے زائدا فریقی پناہ گزین سوار تھے۔
لیبیائی نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار 26 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ باقی افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
