طرابلس : لیبیا کی عدالت نے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو پھانسی کی سزا سنا دی، سیف الاسلام قذافی اور 8 دیگر ملزموں کو 2011 کی تحریک کے دوران جرائم پر سزا سنائی گئی، قذافی دور حکومت کے آخری وزیراعظم اور سابق انٹیلی جینس چیف کو بھی سزائے موت سنائی گئی۔


