
طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے مغربی شہر صبراتا میں سیکیورٹی فورسزنے داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان ملٹری کونسل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ خاتون سمیت 3 جنگجو گرفتار کیے گئے ہیں،آپریشن میں 3 مبینہ دہشت گردفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
