
لیبیا (جیوڈیسک) سییکورٹی فورسز کے مطابق بن غازی میں لیثی کے علاقے کی جانب پیش قدمی کے دوران شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے فورسز کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بمباری کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے شدت پسندوں نے قیدی بنائے جانے والی یزیدی اقلیتی آبادی کی خواتین کو ہلاک کرنا شروع کر دیا ہے،،، ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اب شدت پسندوں سے ان کی زبردستی شادی کے بجائے انہیں موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔
ادھر عراقی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری لڑائی میں کامیابی کے لیے اردن کی حکومت نے عراقی افواج کی تربیت کی حامی بھر لی ہے۔ جبکہ عمان حکومت عراقی فوج کو اسلحہ بھی فراہم کرے گی۔
