
تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر نے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے ملک کا جوہری پروگرام سراسر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس بارے میں ایران نے دنیا سے کبھی جھوٹ بولا ہے اور نہ بولے گا، ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام پر جاری تنازع کو مغربی طاقتوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول ایران کا مقصد رہا ہے جس کی جانب مستقبل میں بھی پیش رفت جاری رہے گی لیکن ساتھ ہی ساتھ ایران مذاکرات کے ذریعے تنازع کا ایک ایسا حل چاہتا ہے جو تمام فریقین کے مفاد میں ہو۔
ایرانی صدر نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ان کے ملک کا جوہری پروگرام سراسر پرامن مقاصد کے لیے ہے صدر روحانی کا کہنا تھا کہ اگر خدا نے چاہا تو تمام تر مشکلات کے باوجود مذاکرات میں ایک ایسے سمجھوتے پر اتفاق ہو جائے گا جو تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہو گا۔
