Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سخاوت کا نشہ

May 20, 2021 0 1 min read
Sakhawat
Sakhawat
Sakhawat

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

میں ستائشی نظروں سے حاجی صاحب کو دیکھ رہا تھا حاجی صاحب کے منہ سے نکلنے والے فقرے سے میرے من کی اداس کلی کھل رہی تھی خوشگوار حیرت میری رگوں میں دوڑ کر میرے باطن کے نہاں خانوں کو سر شاری کو سوغات عطا کر رہی تھی ۔ حاجی صاحب نے باقی مسلمانوں کی طرح ماہ رمضان میں خوب عبادت اور سخاوت کی تھی رمضان کے جانے کے بعد حاجی صاحب اداس تھے بولے پروفیسر صاحب اِس بار رمضان میں جو سخاوت کی اُس کے نشے نے مجھے دائمی خوشی عطا کی ہے رمضان کے جانے کے بعد میں اداس ہو ں کہ میںزندگی کی ستر بہاریں دیکھ کر بڑھاپے کی دہلیز پر پڑا موت کا انتظار کر رہا ہوں جسمانی نظام بھی بیماریوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اب رخصت کا وقت آچکا ہے مجھے ڈر ہے کہ پتہ نہیں اگلا رمضان نصیب بھی ہو تا ہے کہ نہیں اِس لیے میں اداس سا ہو کر آپ سے ملنے چلا آیا آج زندگی میں پہلی بار حاجی صاحب موت کو یاد کر رہے تھے وہ اِیسی گفتگو بلکل بھی نہیں کرتے تھے یہ تو بڑھاپے کے باوجود زندگی کے رنگوں سے بھرپور تھے اب یہ ستر سال سے اوپر کے ہو چکے تھے جبکہ میرے پاس دس سال پہلے آئے تو اُس وقت بھی زندگی کی ساٹھ بہاریں دیکھ چکے تھے۔

پہلی بار جب آئے تو اپنے بیمار بیٹے کو لے کر میرے پاس آئے جو نشے کی لت میں گرفتار تھا حاجی صاحب نے بہت سمجھایا ڈانٹا لڑائی جھگڑا سختی بھی کی لیکن وہ نشہ چھوڑنے پر راضی نہ ہوا آخر کار تنگ آکر ڈاکٹروں حکیموں کے پاس جانا شروع کر دیا جب وہاں سے شفا نہ ملی تو گھومتے گھماتے میرے پاس آگیا میں نے حوصلہ دیا تو میرے پاس آنا شروع ہو گئے میرے مشورے پر بیٹے کو تین ماہ کے لیے نشہ سے نجات کی علاج گاہ میں داخل کر دیا وہاں سے تین ماہ بعد بیٹا بلکل تندرست ہو کر نکلا ‘ ساتھ میں نے بیٹے کو ذکر اذکار پر بھی لگا دیا حاجی صاحب کو مشورہ دیا اس کی شادی کر دیں شادی کے بعد بیٹا بیگم کی ادائوں میں اس قدر مست ہوا کہ سارے نشے بھول بھول کر نارمل زندگی گزارنے لگا اِس طرح حاجی صاحب اور میرے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہو گئے حاجی صاحب کے تین بیٹے دو بیٹیاں تھیں اب میرا تعارف حاجی صاحب کے خاندان سے بھی ہو گیا۔

حاجی صاحب بہت ساری زرعی زمینوں کے علاوہ ایک فلور مل برف خانے اور گودام کے مالک تھے اس طرح حاجی صاحب اچھا خاصا کمالیتے تھے حاجی صاحب سے ملاقاتوں میں جو بات میں نے خاص طور پر نوٹ کی وہ حاجی صاحب کی پھرتی چستی ہے وہ ساٹھ سال کے ہونے کے باوجود زندگی اور کاروباری زندگی کے معاملات میںجوانوں کی طرح حصہ لیتے تھے کئی عمرے کر چکے تھے دو حج کر نے کے بعد حاجی صاحب کہلانے لگے تو اب معاشرے پر رعب جمانے کے لیے اپنی زمینوں میں گھر کے پاس چھوٹی سی مسجد بنا ڈالی اب حج کرنے اور مسجد بنانے کے بعد دنیا کے خوف سے نماز بھی پڑھنی شروع کر دی لیکن یہ نماز لوگوں کو دکھانے کے لیے پڑھتے تھے نماز کے اثرات باطن میں نہیں اترے تھے نہ ہی نماز خدائے لازوال سے رابطے کا سبب بنی تھی حاجی صاحب فطری طور پر تھوڑے سخت مزاج اورضدی بھی تھے زندگی میں جو ٹھان لی وہ کیا ضدی مزاج کے ساتھ خود ستائشی اور کنجوس بھی تھے ساری زندگی دولت کمانے اور جائدادیں بنانے پر لگا دی بیٹوں کو ایک حد تک خرچہ دیتے باقی جمع کر کے جائداد بنا لیتے بڑھاپے کی حدود میں داخل ہو نے کے باوجود بھی ان کے مزاج کی سختی نرمی میں ڈھلی نہ ہی کنجوسی سے سخاوت میں آئے جہاں بہت مجبوری ہوتی وہاں پر خرچ کرتے ورنہ پیسے کو ہوا تک نہ لگنے دیتے۔

بیٹے کی شفا کے بعد حاجی صاحب کی مُجھ سے دوستی ہو گئی تھی اب یہ سال میں تین چار چکر میرے پاس ضرور لگاتے ایک دن مجھے کہنے لگے میں نے اپنی زندگی کا بہت بڑا راز آپ سے شیئر کر نا ہے وہ یہ کہ میں ایک انجانے خوف اور بے خوابی کا شکار ہوں میرے پاس اللہ کی دی ہوئی تمام نعمتیں ہیں لمبی چوڑی جائداد اور بنک بیلنس ہو نے کی وجہ سے میں ضروریات زندگی کی تمام آسائشیں خرید سکتا ہوں جو چاہوں میں کر تا ہوں اتنا کچھ بنا لیا ہے کہ میرے بڑھاپے کے علاوہ میرے بیٹوں کی زندگی میں کامیاب پر آسائش گزرے گی لیکن میرا خوف آنے والے وقت کے اندیشے ختم ہی نہیں ہوتے رات کو ساری رات بستر پر کروٹیں لیتا ہوں نیند کی دیوی میری آنکھوں سے دور رہتی ہے مجبور ہو کر خواب آور گولی کھا کر نیند آتی ہے اپنے انجانے خوف کے لیے میں نے بہت سارے نشے بھی کئے لیکن وقتی آرام کے بعد پھر خوف پکڑ لیتا آپ میرے خوف کا کوئی علاج کریں تو میں نے حاجی صاحب کو ذکر اذکار بتا دئیے جن کے کرنے سے حاجی صاحب کو تھوڑا فرق پڑا ضرور لیکن مکمل شفا نصیب نہ ہوئی وقت گزرتا رہا حاجی صاحب تواتر سے میرے پاس آتے رہے سالوں گزر گئے پھر ایک سال پہلے کرونا کی وبا آگئی تو حاجی صاحب جو پہلے ہی خوف کا شکار تھے انہوں نے خود کو صرف گھر میں قید کر لیا احتیاط کے باوجود رمضان سے پہلے حاجی صاحب کو کرونا ہو گیا بیٹے کو ہوا تو اُس سے اِن کو ہو گیا۔

اب گھر والوں نے حاجی صاحب کو گھر کی تیسر ی منزل پر کمرے میں بند کر دیا صبح شام کھانا لا کر رکھ دیتے حاجی صاحب نے اپنے بیٹوں سے ملنے کا کہا تو پتہ چلا وہ تو کرونا کے خوف سے گھر چھوڑ کر رشتہ داروں کے ہاں چلے گئے ہیں صرف بیٹیاں اور بیگم گھر پر ہیں جو صبح شام کھانا دے جاتی ہیں بیٹوں کا گھر سے بھاگ جانا حاجی صاحب کے دل پر چوٹ پڑی کرونا سے لڑائی بخار کھانسی ایک ماہ بعد بڑی مشکلوں سے تندرست ہو کر میرے پاس آئے تو بولے جن بیٹوں کے لیے ساری زندگی دولت کمائی وہ مرتا چھوڑ کر بھاگ گئے اب جس اللہ نے شفا دی اُس کے لیے جینا چاہتا ہوں تو میں نے کہا کرونامیں لوگوں کو راشن دیں یہ عمل انہوں نے رمضان میں بھی جاری رکھا آج میرے پاس آئے تو بولے پروفیسر صاحب میں ساری زندگی خوف کا شکار رہا جب سخاوت کی تو سارے خوف دور ہو گئے اب میں گہری میٹھی نیند سوتا ہوں تو میں نے کہا جناب اِس عمل کو جاری رکھیں پھر حاجی صاحب وعدہ کر کے شکر ادا کر کے چلے گئے تو میں سوچنے لگا جو انسان ضرورت مندوں کی زندگیوں میں خوشی کے چراغ روشن کرتا ہے اُس کی زندگی میں خوف اندھیرے کس طرح رہ سکتے ہیں سخاوت کا نشہ سب سے اچھا نشہ ہے۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
caution Fear generosity life Sakhawat Success wealth احتیاط خوف دولت زندگی سخاوت کامیاب
Jahangir Tareen
Previous Post اسمبلیاں تحلیل ہونے کا خدشہ
Next Post دس ہزار قدم نہ سہی، روزانہ چار ہزار قدم بھی صحت بخش ہو سکتے ہیں
Short Walk

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close