Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نسل نو کی تعمیر شخصیت مگر کیسے؟

June 4, 2016 0 1 min read
Social Development
writing
writing

تحریر: خواجہ وجاہت صدیقی مانسہرہ
پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی نگرانی میں ہزارہ کالمسٹ کونسل کے زیر اہتمام حال ہی میں نوجون لکھاریوں کے مابین ایک تحریری مقابلے بعنوان”نسل نو کی تعمیر شخصیت مگر کیسے؟؟”کا انعقاد کیا گیا تھا،مقابلے میں 15 نوجوان لکھاریوں نے ہزارہ بھر سے حصہ لیا،تمام لکھاریوں نے اپنی صلاحیتوں کا اپنی تحریر میں بھرپور اظہار کیا ،تین رکنی ججز کمیٹی نے لکھاریوں کی تحاریر پر اول دوئم اور سوئم ایوارڈز کیلئے اپنا مشترکہ فیصلہ جاری کیا جس کی رُو سے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان قلمکار خواجہ وجاہت صدیقی کی اسی تحریر کو تھرڈ پوزیشن کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا( راشد علی راشد اعوان سیکرٹری اطلاعات پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ خیبر پختونخواہ)۔

نسل نو کی تعمیر شخصیت مگر کیسے ؟؟یہ عنوان ہے ہزارہ کالمسٹ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ نوجوان لکھاریوں کے مابین مقابلے کا،اس حوالے سے ہزارہ کالمسٹ کونسل سے وابستہ ممبران نوجوان لکھاریوں نے لکھا بھی ہے اور اپنی آراء کیساتھ اس اہم موضوع پر اپنا نکتہ نظر بھی بیان کیا ہے،نسل نو کی تعمیر شخصیت کے حوالے سے بہت سے عوامل کارفرما ہیں ،کیونکہ نوجوان نسل کی مثال ایک ایسی نوخیز ٹہنی کی طرح ہوتی ہے جسے ہم جس رُخ کو چاہیں موڑ سکتے ہیں،وہ آسانی سے وہی رُخ اختیار کر لیتی ہے،کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوان نسل کا اہم رول ہوتا ہے،ہم کسی بھی ملک اور معاشرے کی تاریخ اٹھا کر دیکھتے ہیں تو ہمیں نوجوان نسل کا کردار واضح نظر آتا ہے،شخصیت کا مطلب ذاتی خصوصیات اور کردار کا ہے،ذاتی خصوصیات یا کردار اہل و عیال سے لیکر معاشرے اور آنے والی نسلوں تک اثر انداز ہوتا ہے،شخصیت کے بنائو سنگھار یعنی( تعمیر) کا انحصار تربیت پر ہے اور تربیت کیلئے پہلی درسگاہ ماں کی کوکھ ہوتی ہے،ماں یعنی عورت کو حضرت علامہ اقبال نے اپنے مصرے”وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ”میں عورت کا مقام واضح کیا ہے۔معاشرے کی تعمیرو تشکیل میں عورت ایک خاص مقام رکھتی ہے،

Social Development
Social Development

بہترین ماں باوقار بہن،ہم قدم شریک سفر،ڈاکٹر ،نرس،وکیل،فرض شناس پولیس آفیسر،قابل معلمہ اور محب الوطن مفید شہری کی حیثیت سے معاشرتی تعمیر و ترقی میں اہم کردار نبھا رہی ہے۔عورت نے اپنی بے مثال ذہانت،مضبوط قوت ارادی اور علم و دانش کی بنیاد پر عظیم کارناموں کی تاریخ رقم کی ہے اور ناقابل فراموش تاریخی مقام حاصل کیا ہے،عورت ہر سماجی پہلو استحکام نسل نو کی کردار سازی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،آئندہ نسلوں کی ترقی اور نشونما کی بنیاد عورت ہی کے دم سے ہے،عورت کے معاشرتی کردار کی مختلف صورتیں ہیں،مثلاً گھریلو ذمہ داری ،نسل نو کی شخصیت کی تعمیر،خوش مزاج میزبان،سماجی رسوم و تہوار میں کردار سازی،تعلیمی کردار ،اقتصادی کردار،تہذیبی و ثقافتی کردار،مذہبی کردار وغیرہ،اس پاکیزہ ہستی کا مثبت و مضبوط معاشرتی کردار انفرادی و اجتماعی اور عالمی استحکام کی ضمانت ہے،الغرض ممکن ہے بقائے حیات ومعاشرے کاقیام عورت ہی کے سبب ہے،مگر صد افسوس کی صنف نازک کی اس اہمیت سے چشم پوشی برت کر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے،جبکہ ترقی یافتہ معاشروں میں پڑھی لکھی خواتین ملکی ترقی میں اپنا مئوثر کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں ،

کہا جاتا ہے کہ عورت کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم مذہبی اعتبار سے بھی اور معاشرتی اعتبار سے بھی نسل نو کی تعمیر شخصیت میں اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے،جبکہ ہمارے ملک میں عورت کی تعلیم وتربیت پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی،سکول نہ جانے والے بچوں میں 40فیصد لڑکیاں ہیں،لڑکیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جا نا چاہیے،کیونکہ زندگی حقوق وفرائض کا مجموعہ ہے ،جب عورت دین و دنیا کو برابر فوقیت نہیں دے گی تب تک اس کی سوچ میں وسعت کا عنصر شامل نہیں ہو گا،اسلام کی بے مثال انقلابی تعلیمات سے نبی اکرمۖکوایسے جانثار پیروکاروں کی ایک جماعت میسر آئی جس نے آپۖسے محبت اور تعلق کا حق ادا کیا اور آپۖکے مشن کو آگے بڑھایا ،پیغمبر اسلامۖکو جو قوم میسر آئی وہ جانبازی وجانثاری میں قدسی صفات،اعلیٰ انسانی و اخلاقی بلند کرداری اور شاندار فطری صلاحیتوں میں اپنا ثانی نہیں رکھتی تھی،

Islam
Islam

اسلام کی آفاقی تعلیمات نے شخصیت کی تعمیر اور کردار سازی میں جو انقلابی رول ادا کیا ہے وہ تاریخ کے ہر دور کا نمایاں باب رہا ہے،اسلام نے خدا جانے کتنے لوگوں کی کایا پلٹ دی اور نہ جانے کتنے دلوں میں ہلچل مچا دی،پوری تاریخ ابقری شخصیات سے پُر ہے،علم اخلاق فکرو فلسفہ اور سیاست و حکومت کے ہر میدان میں ایسی بے شمار عالمی شخصیات پیدا ہوئیں جن کی نظیر کسی اور مذہب میں مل ہی نہیں سکتی،پوری اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ جب جب مسلمانوں نے خود کو اسلام کی انقلاب آفریں تعلیمات سے مکمل طور پر ہم آہنگ کیا ہے ان میں اسی طرح کی اسلامی روح پیدا ہوئی اور ان سے حیرت انگیز انقلابی کارنامے وجود میں آئے ہیں،جس زوال اور اخلاقی بگاڑ نے اس وقت ہمارے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس کی بنیادی وجہ صرف اور صرف اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے،کاش یہ عظیم حقیقت ہمیں دریافت ہو جاتی کہ ہماری کامیابی مغربی تہذیب میں نہیں بلکہ ان سادہ اسلامی تعلیمات میں ہی ہے،

اسلام جس طرح کل مسلمانوں کی عظمت و رفعت کا ضامن تھا اسی طرح آج بھی ہے،اس میں وہ قوت ہے کہ مسلم قوم کو ذلت اور ناعاقبیت کے گڑھے سے نکال کر کامیابی وترقی کی شاہراہ پر گامزن کردے،جس طرح کسی مکان کی تعمیر میں سب سے پہلے بنیادیں کھڑی کی جاتی ہیں اور پھر دوسرے مرحلے میں دیواریں چھت وغیرہ کا کام کیا جاتا ہے،یقیناً اسی طرح شخصیت کی تعمیر میں پہلی درسگاہ کے بعد دوسرا کردار اساتذہ اور سکول کا ہوتا ہے،کہتے ہیں استاد یا تو نسلیں بناتا ہے یا پھر بگاڑتا ہے،استاد کی مثال اس پہیہ نما چرخے کی ہے جو گائوں کے کھیتوں کو سیراب کرنے کیلئے دریا کے کنارے لگایا جاتا ہے جب یہ پہیہ گھومتا ہے تو اس کے ساتھ نصب چھوٹے چھوٹے مٹکے دریا سے اپنے حصے کا پانی لیکر کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں ،استاد کے علم کے سمندر سے جو تعلیم و تربیت بچے کے حصے میں آئے گی وہ اسی کو معاشرے میں تقسیم کرینگے،جب ہمارے یہاں یہ بات زبان زدعام ہے کہ جس کا کوئی کام نہیں وہ استاد بھرتی ہو گیا ہے،ہمارے سکولوں کے کلاس رومز میں یکطرفہ ٹریفک نظر آتی ہے جہاں پر استاد اپنی ذہنی سطح کے مطابق پڑھاتا نظر آتا ہے اور عام طور پر تیار شدہ مواد سے سالہا سال گزارہ کرتا ہے،اکثر اساتذہ اپنی کوتاہیوں کا الزام طلبہ ،والدین،نصابی کتب اور امتحان کے طریقہ کار پر ڈال کر بے فکر ہو جاتے ہیں حالانکہ تعلیم کا جدید طریقہ مکالمہ ہے ،

استاد اگر طلبہ کو پڑھائے جانے والے موضوع پر سوال جواب کا طریقہ اختیار کرے تو یقیناً اس طرح استاد اور طالب علم دونوں ایک دوسرے کے مدد گار ہونگے۔لگے بندھے نوٹس لکھنا انتہائی غلط طریقہ ہے،طلبہ کو خود نوٹس بنانے کی ترغیب دینی چاہیے،نصابی لحاظ سے بھی ہمارا نظام تعلیم مختلف زمروں میں بٹا ہوا ہے،جبکہ قیام پاکستان سے قبل پورے ہندوستان میں یکساں نظام تعلیم تھا،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا نصاب تعلیم آئے دن تجربوں کی زد میں رہتا ہے ،سکول میں پڑھائے جانے والے نصاب میں ہر سال تبدیلی سے اساتذہ اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے مدد گار کتب کے نام پر طلبہ کو مہنگی کتب خریدنے کی تلقین کی جاتی ہے جو کہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں،تعلیم وتربیت کے شعبے کو بعض اجارہ داریاں مکمل قبضے میں لے چکی ہیں ،سکول سسٹم،گروپ آف کالجز،یونیورسٹیاں،ٹی وی چینلزاور پرنٹ میڈیا میں وہ روزنامے اور ماہنامے جب سب ایک ہاتھ میں جمع ہوتے ہیں تو ایک خوفناک اجارہ داری پید اہوتی ہے،ہر معاشرے میں تعلیم کا مقصد محاسل تعلیم سے ہوتا ہے،بدیہی طور پر تعلیم کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ وہ فرد کو اس کے مقاصد زندگی کے حصول کیلئے تیار کرے،اب اگر کسی معاشرے میں زندگی کا مقصد معاشی اہلیت کا حصول اور معاشی خوشحالی ہے تو تعلیم کا مقصد بھی معاشی اہلیت کا حصول اور معاشی خوشحالی کا خواب پورا کرنا ہو گا،اس طرح انسانی شخصیت خاص کر نسل نو کی شخصی تعمیر میں اساتذہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے،مگر ہماری بدقسمتی یہاں بھی پیچھا نہیں چھوڑتی کیونکہ ہم استاد کو ایک مزدور سے زیادہ حیثیت دینے کو تیار نہیں،شخصیت کی تعمیر میں شامل عوامل میں سے ایک اہم حصہ سوچ و فکر بنانے میں ثقافت کا بھی ہے،اگر ثقافت تبدیل ہو گی تو سوچ و فکر بھی تبدیل ہو سکتی ہے،وقت کے ساتھ ترقی خاص کر ٹیکنالوجی نے نئے دور ،نئی آسائشیں اور نئی ضرورتوں کو جنم دیا ہے ،

Internet
Internet

بدلتے حالات کیساتھ موجودہ دور بھی نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے انٹرنیٹ دور جدید کی ایک بہت مفید ایجاد ہے،یہ نہ صرف معلومات کا ایک خزانہ ہے بلکہ مواصلات کے شعبہ میں بھی اس نے ایک انقلاب برپا کر دیا ہے،انٹر نیٹ پر ہر طرح کی معلومات آسانی سے دستیاب ہو جاتی ہیں اس کے ذریعے لوگ اپنے دور دراز عزیزوں سے باآسانی رابطہ کر سکتے ہیں بلکہ یہ کہنا بھی بے جا نہ ہو گا کہ اس نے بڑی حد تک لائبریری اور ڈاک کے نظام کی بھی جگہ لیکر تیزی پیدا کر دی ہے،بدقسمتی سے شعور آگہی نہ ہونے اور سماجی اعتبار سے کنٹرول نہ ہونے کے باعث آج کا نوجوان جس طرح انٹر نیٹ کے استعمال کا دلداہ ہوتا جا رہا ہے وہیں اس کے اخلاقی پہلو بھی اسی انٹر نیٹ اور جدید ٹیکنالوجی نے متاثر کی ہیں،یہ امر تشویشناک ہے کہ پاکستان میں انٹر نیٹ کے بے شمار صارفین اسے فحش اور عریاں ویب سائٹس تک رسائی کیلئے استعمال کرتے ہیں،یہ صورتحال ہر باشعور شخص کیلئے باعث تشویش ہے،ان سائٹس پرباقاعدگی سے جانے والے لوگ دنیا کی نظر سے چھپ کر انٹر نیٹ کی تاریک گلیوں میں آوارہ پھرتے ہیں یہ آوارگی ان کی عادت بن کر قلب و نظر کو ناپاک کر دیتی ہے،

اس کے بعد زندگی کسی ایک راستے کی طرف مڑ جاتی ہے اور یوں انسان حلال و حرام کی تمیز کو فراموش کر کے اخلاقی قدریں کھو بیٹھتا ہے ،اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ والدین ذمہ داریاں محسوس کریں وہ بچوں کی تربیت کو اپنا مسئلہ بنائیں،ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیںکسی غلطی کی صورت میں نرمی اور محبت سے ان پر واضح کریں کہ چیزیں ہماری اقدار کے خلاف ہیں جب بچے بڑے ہو جائیں تو مناسب عمر میں ان کی شادی کروائیں،یہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں،وقت،ماحول اور حالات کے تناظر میں نئی نسل کی نظریاتی و عملی تربیت کا اہتمام ہماری بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے،نظریات بھی وہ عظیم فکری بنیاد ہوا کرتے ہیں جس پر کردار اور عمل کی دیوار تعمیر ہوتی ہے اور ہمیشہ حسن وکردار ہی انسانوں کو زندہ جاوید رکھتا ہے،انسانوں اور حیوانوں میں بنیادی فرق کردار کی حسن و خوبی ہے،ورنہ کھانا،پینا افزائش نسل گوشت پوست اور ہڈیوں سے مجسم ہونا تو جانوروں میں ہم سے بڑھکر ہے بلکہ قرآن پاک میں سورة الملک میں موت وحیات کی تخلیق کا سبب ہی کردار کی آزمائش کو قرار دیا ہے،اس سلسلے میں جب تک ہماری ترجیحات یہ نہیں ہوتیں اس وقت تک ہم درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے الجھنوں کا شکار رہیں گے،ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ ہماری سب سے بڑی دولت کیا ہے ،

Society
Society

یقیناً ہماری قیمتی دولت وہ بچے ہیں جن سے ہمارے گھروں کی رونقیں بحال ہیں،ہمارا فرض ہے کہ اخلاقی ،روحانی،سماجی تربیت کر کے انہیں صاحب کردار مسلمان اور معاشرے کا باوقار فرد بنائیں،ہمیں احساس ہونا چاہیے کہ اگر ہم اس دولت کو گنوا بیٹھے تو بہت کچھ گنوا بیٹھیں گے،ایسے حالات میں دوسرے کے ہاتھوں کو دیکھنے کے بجائے ہر فرد کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا اور اپنی ذمہ داریوں کو خود ہی نبھانا ہوگا،،،کیونکہ،،،،اٹھانا خود ہی پڑتا ہے تھکا ٹوٹا بدن کہ جب تک سانس چلتی ہے کاندھا کوئی نہیں دیتا،،،تاریخ بھی ان ہی لوگوں کو یاد کرتی جو اپنی صلاحیتوں کو مثبت طریقے سے استعمال کر کے معاشرے میں اپنے حصے کا کردار بطریق احسن ادا کرتے ہیں،اس کے پیچھے گھر،کمیونٹی اور اچھی صحبت کے اثرات ہوتے ہیں اور یہی کردار سازی کے بنیادی عوامل ہیںکیونکہ نفاست اورشرافت مزاج اور کردار میں آئے تو تب ہی بات بنتی ہے ورنہ آزمائش کی گھڑی میں پول کھل جاتے ہیں اور خوشنما لباس بھی بسا اوقات ناکام ہو جاتے ہیںبقول شاعر،،،
لباس پارسائی سے شرافت آ نہیں سکتی

شرافت نفس میں ہوگی تو بندہ پارسا ہوگا وطن عزیز پاکستان کا اگر ذکر کریں تو قدرت کی بے پناہ نعمتیں ہمیں میسر ہیں اس وجہ سے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی فکر کرنی ہے کہ وہ قانون دان،ڈاکٹر،انجنئیر،آئی ٹی کے ماہرکچھ بھی بن جائیں پہلے انہیں ایک باوقار خوش اخلاق اور باعمل مسلمان بننا چاہیے ،پہلے کردار کی تعمیر ہونی چاہیے کیونکہ یہی لوگ حقیقی معنوں میں اسلام کے سفیر ہیںاور اس طرف بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے کہ کہیں اسلام کے لبادے میں کسی دہشت گرد گروپ کے ہتھے نہ چڑھ جائیں،ہم دین دار سمجھتے رہیں اور وہ کوئی اور گُل کھلا دیںویسے بھی تعلیم وہی تعلیم ہے جو قرب الہی کی دولت سے مالا مال کر دے۔اگر یہ اسباب حیات اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے دوری کا سبب بنیں تو وبال جان بن جاتے ہیں۔۔نہ ادھر اطمینان نہ اُدھر سکون۔۔۔بقول اقبال،،،

ا للہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ
اولاد بھی املاک بھی جاگیر بھی فتنہ

ناحق کیلئے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ

Wajahat
Wajahat

تحریر: خواجہ وجاہت صدیقی مانسہرہ

Share this:
Tags:
life parents Wedding زندگی شادی مسئلے والدین
Sahaba
Previous Post ایک کرشماتی اور حیرت انگیز واقعہ
Next Post بجٹ سال ٢٠١٧٢٠١٦ ئ
Ishaq Dar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close