Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تم بھی حد کرتے ہو

May 30, 2015 0 1 min read
Tum bi Had Karty Ho Launching Ceremony Foto
Tum bi Had Karty Ho Launching Ceremony Foto
Tum bi Had Karty Ho Launching Ceremony Foto

تحریر: حسیب اعجاز عاشر
”تم بھی حد کرتے ہو” یہ اپنے سے گلہ ہے نہ غیر سے شکوہ بلکہ یہ تو نوجوان شاعر فرہاد جبریل کی ذوقِ سلیم اور جدت فکری کا آئینہ دار پہلا مجموعہ کلام ہے۔ فرہاد جبریل کا اصل نام بلال نذیر ہے۔ ان کے کلام میں مثبت سوچ کے ساتھ خود سے محبت ،انسان سے محبت،کام سے محبت،عقیدے سے محبت، نظریات سے محبت ، دھرتی سے محبت،اپنی محبت سے محبت اورپھر اِس محبتوں کے اظہار کا والہانہ اچھوتا اندازقاری کو متاثر کئے بغیر نہیںرہنے دیتا۔اگر یہ کہا جائے کہ فرہاد اپنے کلام میں فصاحت ، وسعت ، معنویت ، بلاغت ، انفرادیت ،جذباتیت، جازبیت کو بڑے خوبصورت انداز و مہارت اور نہایت دھیمے لہجے سے نمایاں رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، تو بے جا نہ ہو گا۔یہ تمام خوصیات انہیں دورِ حاضر میں نئے اور نوجوان شعراء میں ممتاز کرتی نظر آرہی ہیں۔دعاگوہ ہوں کہ فرہاد جبریل دنیا ِشعروادب میں کامیابی کا تاج سرپر سجا ئے ہمیشہ بلندیوں کو چھوتے نظر آئیں۔اگر ”تم بھی حَد کرتے ہو”کا مطالعہ کیا جائے تو انکی ہر غزل میں نیا پن اور چاشنی رنگ بدل بدل کر پہلے سے زیادہ لطف اندوز کرے گی اچھا شعر ڈھونڈنا نہیں پڑیگاہر شعر ہی لطافت سے مالا مال ملے گا۔

جمعہ کی شب پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیرِ اہتمام فرہاد کے پہلے مجموعہ کلام ”تم بھی حد کرتے ہو” کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔دورانِ تقریب مقررین کے اظہار خیال پر فرہادجبریل کے چہرے پے رقص کرتی مسکان،آنکھوں سے چھلکتا تبسم اِن کی بے انتہا خوشی، خود اعتمادی کی خوب ترجمانی کرتا رہا۔مقرر اپنے اظہار خیال کے بعد اپنی نشست کی جانب بڑھتے تو فرہاد جبریل کھڑے ہو کر ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر سینے پر سر رکھ کر ہدیہ شکرانہ پیش کرتے۔تقریب کی صدارت ظہورالسلام جاوید نے کی جبکہ صدرِ محفل اور صاحبِ کتاب کے کے ہمراہ یعقوب تصور ،طاہر زیدی، ڈاکٹر عاصم واسطی، ظہیر بدر،عبدالطیف اور نیر نیناں بھی سٹیج کی رونق بڑھا رہے تھے۔وقارکی خوبصورت تلاوتِ قرآنِ پاک کے ساتھ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سلمان احمدنے بڑی عقیدت سے پُرسوزترنم کے ساتھ نعتِ رسول مقبولۖ پیش کر کے ،سامعین کے دلوں کو گداز بخشا۔زاہد درویش نے تعظیمی کلمات پیش کئے ۔نظامت کے فرائض پیڈ کی ادبی کمیٹی کی متحرک شخصیت جناب طارق رحمن نے باحسنِ خوبی سرانجام دیئے انہوں نے کہا کہ فرہاد جبریل کے پہلے مجموعہ کلام کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد پیڈ کی ادبی کمیٹی کے لئے باعث اعزاز ہے ۔”تم بھی حد کرتے ہو” اُردو ادب میں ایک خوشگور اضافہ ہے۔ہم انکی مزید ترقی کیلئے تہہ دل سے دعاگوہ ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان ایسوسی ایشن کا آڈیٹوریم جلد ادبی حلقوں کے لئے کھل جائے گا اور انشاء اللہ تعالی امید ہے کہ اگلی محفل آڈیٹوریم کے بڑے ہال ہی میں ہوگی۔انہوں نے کتاب اور صاحبِ کتاب کے حوالے سے بھی اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا ۔

نوجوان شاعرہ نیر نیناںنے اپنے ہمسفر فرہاد جبریل کو اُنکے پہلے مجموعہ کلام کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی اور اپنے مضمون بعنوان ”فرہاد شیریں سخن”میں اظہارِ خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے جدت پسند شاعر فرہاد جبریل اپنے انوکھے تخلص کی طرح خیال بھی اچھوتا رکھتے ہیں ۔ جو آنکھوں کی جھیل میں پیاس اور پانی کو اکٹھا رکھنے کا فن جانتے ہیں۔ شاعر سلمان خان نے فرہاد کے ساتھ گزرے یادگار اور دلچسپ لمحات کو سماعتوں کی نذر کیا اور کہا کہ فرہاد جبریل نے بڑے قلیل عرصے وہ مقام کیا ہے جو ہر شاعر کیلئے ممکن نہیں انہوں نے اپنے اس مقام کو قائم بھی رکھا ہے جو بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرہاد عوام اور خواص دونوں کا ہی شاعر ہے۔اسکے کلام میں جو اچھوتا پن اور کشش ہے اُسے الفاظ میں بیان کرنا قدرے مشکل ہے۔ سامعین ”تم بھی حَد کرتے ہو” کے ناشرعلی زبیر کے مضمون بعنوان ”آج کا شاعر” باذبانِ سلمان خان لطف اندوز ہوئے۔جناب پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق جو چند وجوہات کی بنا پر حاضر نہ ہوسکے ،کی تحریر بھی پیش کی گئی انہوں کا کہنا تھا کہ صاحبِ کتاب سادگی شعار ہے ، کردار میں اخلاص میں زبان میں رہن سہن میں اور گفتگو میں سادگی کو پسند کرتا ہے۔میں پہلے مجموعہ کلام”تم بھی حد کرتے ہو” کی اشاعت اور رونمائی پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں

Thoughts
Thoughts

محترم محمد ظہیر بدر کا کہنا تھا کہ بلال (فرہاد جبریل) کے ہاں خیالات اچھوتے سانچے میں ڈھلتے ہیں۔ اپنی شاعری میں خیال سے سوال کرتا ہے اور سوال سے مکالمہ کر کے ہمیں آگاہ کر تا ہے،جبکہ جواب تو سوال سے بھی زیادہ عجیب ہوتا ہے۔کہیں بھی دکھلاوے کا گمان نہیں ہوتا۔جو اِس کے خوب مطالعے کی دلیل ہے۔فرہاد کی شاعری کا لطف اِسے پڑھ کر ہی حاصل ہو سکتا ہے۔وفیسر پیر آغا کیلاش نے فرہاد اور اُس کی شاعری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرہادکا تعلق پاکستان کے اُس حصے سے ہے جہاں مہذب ،عشق اور عام زندگی میں کوئی فرق نہیں سمجھا جاتا اور یہی شاہکار اس کی شاعری میں موجود ہے ۔شاعری میں کوئی بناوٹ نہیں ،نعرے بازی نہیں۔۔بلکہ زندگی کو سینے سے لگانا ہی فریاد کی شاعری ہے۔وہ مرحلہ آپہنچا جسکے لئے اِس خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا تھا ۔تالیوں کی گونج میں فرہادکے پہلے مجموعہ کلام ”تم بھی حَد کرتے ہو” کی رونمائی عمل میں لائی گئی۔ اس لمحات کو یادگار بنانے میں ظہورالسلام جاوید، نیر نیناں، یعقوب تصور، ڈاکٹر عاصم واسطی، طارق رحمن ، طاہر زیدی، محمد ظہیر بدر، پیرآغا کیلاش،سلمان جاذب، سلمان احمد خان، بی اے شاکر، عبدالطیف نے حصہ لیا۔

نامور شاعرڈاکٹر صباحت عاصم واسطی نے اپنے اظہارِ خیال میں کہا کہ جبری شاعری میں لفظ اور خوبصورت لفظ گریز کرتے ہیں۔مگر فرہاد جبریل نے اپنے آپ کو لفظوں کے سپرد کرکے لفظوں سے پذیرائی حاصل کرنے کا گُر بڑے ہی قلیل مدت میں سیکھ لیا ہے کہ اب الفاظ اور خوبصورت الفاظ فرہاد کی تلاش میں گھومتے ہیں۔یہ اب لفظ اور معنی کے درمیان سے ہٹ چکا ہے۔معروف شاعر و ادیب یعقوب تصورنے فرہاد جبریل کی کتاب اور شاعری کے حوالے سے لکھی اپنی تحریربعنوان”تم نے حد کر دی ہے” پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسم فرہاد جبریل شہر لغت میں مرکب ہوا ان دو الفاظ سے جن میں اک کا تعلق تو دنیا سے ہے ،دوسرے کا تعلق ہے عرش معلی کی اقلیم سے ،اک علمدار جذباتِ آتش فشاں، احساسات سبک کا حسین آئینہ، جذبِ حُب ووفا دوسرا وجہ ترسیل احکام خوش کن فِکاں،داستانِ ازل تا ابد عرش سے فرش تک حسن نظارہ زندگی کا بیاک،ایک جسم زمیں ایک روح الامیں۔ صاحبِ کتاب فرہاد جبریل کو ناظمِ محفل طارق رحمن نے مائیک پر مدوح کیا تو انہوں سب پہلے طاہر زیدی اور طارق رحمن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن کی ادبی کمیٹی کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت محفل کا انعقاد کیا۔

Speakers
Speakers

مقررین ، نیر نیناں، ظہیربدر، پیر کیلاش، یعقوب تصور، ظہوالاسلام جاوید، طارق رحمن ، ڈاکٹر واسطی اور تمام حاضرین سے بھی اظہار تشکر کیا جن کے محبت بھرے اظہارِ خیال اور شرکت نے محفل میں خوب رنگ بھر کر اِسے انکی زندگی کا یادگار لمحہ بنا دیا۔فرہاد نے کہا امارات کی ادبی حلقوں میںمجھے متعارف کرانے کا سہارا سلمان بھائی کے سر ہے جو میرے لئے احسانِ خاص ہے۔یہاں میرے اس جاری ادبی سفر میں قدم قدم پر ظہورالسلام جاوید صاحب اور ڈاکٹر واسطی صاحب کی رہنمائی میرے ساتھ ساتھ ہیں جو میرے لئے باعثِ اعزاز و مسرت ہے کہ میں ان بڑی شخصیات سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں ۔میری شریک حیات نیر نیناں نے بھی ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ہے حوصلہ بڑھایا ہے۔انہوں نے بڑی سادگی اور عاجزی سے اپنی زندگی کی کڑوی اورمیٹھی یادوں کو بھی سماعتوں کی نذر کیا ۔انہوں کہا میںنے اللہ سے ہمیشہ جیت مانگی ہے اور میں الحمداللہ کبھی ہارتا نہیں ۔فرہاد جبریل نے اپنے پہلے مجموعہ کلام ”تم بھی حَد کرتے ہو” سے منتخب اور پسندیدہ چند غزلیںپیش کر کے خوب داد سمیٹی۔

صدرمحفل مقبول ترین ادبی شخصیت ظہورالاسلام جاوید نے پیڈ کی ادبی کمیٹی خصوصاً طاہر حسنین زیدی اور طارق رحمن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا اور فرہاد جبریل کو اُنکے پہلے مجموعہ کلام”تم بھی حد کرتے ہو”کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے اپنا مضمون بعنوان ” آشفتگی نے نقشِ سویدا کیا درست” پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ فرہادجبریل کی انفرادیت نے اُسے ایک منفرد لہجے کا شاعر بنا دیا ہے۔ فرہاد آنے والے کل پر یقین رکھنے والا باخبر شاعر ہے۔اختتامیہ کلمات پیش کرتے ہوئے طاہر حسنین زیدی نے فرہاد جبریل کو پہلے مجموعہ کلام کی اشاعت پر مبارکباد دی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں عبدالطیف، یعقوب عنقا، سلمان جاذب، آصف رشید اسجد، مسرت شاہین مسرت، منصور انعام، اکرام اکرم، عتیق الرحمن، عادل فہیم کے علاوہ ادب کا ذوق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

Haseeb Ijaz Ashir
Haseeb Ijaz Ashir

دبئی .متحدہ عرب امارات
haseeb.ejaz.aashir@gmail.com
00971-55-4320640

Share this:
Tags:
limit Love words حسیب اعجاز عاشر کلام محبت
PPP
Previous Post غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور طویل بندش پر پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی احتجاج
Next Post عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام حکمراں حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ نشاط ضیاء
Water Crisis

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close