
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کو لائن آف کنٹرول پر پرتشدد واقعات پر تشویش ہے، پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے۔
کہ کشمیر پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ، کشمیر مذاکرات کے مستقبل کاتعین پاکستان اور بھارت کو ہی کرنا ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن پر ہونے والے پرتشدد واقعات پر تشویش ہے۔
