
سان ڈیاگو (جیوڈیسک) سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں جن کی ہر ایک ادا دیکھنے لائق ہوتی ہے اب چاہے وہ انسان کے بجائے جانور کے بچے ہی کیوں نہ ہوں۔
امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں ننھے چیتے کی ڈوگی سے پہلی ملاقات ہی دیکھ لیں جس میں دونوں ایک دوجے سے دوستی کا دم بھرنے لگے۔چھ ہفتے کے چیتے نے اپنے سات ہفتے کے ڈوگی سے کھیلتے ہوئے خوب اٹکھیلیاں کی اور یہ ثابت کر ڈالا کہ دوستی میں رنگ نسل اور جنس کی کوئی قید نہیں ہوتی۔
