پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ نہیں
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ نہیں۔ پنجاب کے حکمران بد نیت ہیں اس لئے آئندہ پانچ چھ ماہ میں بھی بلدیاتی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سات ماہ میں عوام کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روز گاری کے سیلاب میں دھکیل دیا ہے۔اپنی کارگردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو اپنی شکست واضع نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کو مختلف حیلے بہانے کرکے ملتوی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف ان کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ با شعور عوام ملک میں تبدیلی لانے اور کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف ساتھ ہیں تحریک انصاف سے خوفزدہ سیاسی پارٹیاں بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔ عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف سماجی رہنماسید اسرار احمد زیدی شاہ نے کراچی میں سی ڈی آفیسر چودھری اسلم کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری اسلم کی شہادت سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)معروف سماجی رہنماسید اسرار احمد زیدی شاہ نے کراچی میں سی ڈی آفیسر چودھری اسلم کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری اسلم کی شہادت سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے دہشت گردی کے ناسور کا ملک سے خاتمہ ضروری ہے، گذشتہ روزبھی سیکیورٹی فورسز پر حملہ میں 3سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ جو لوگ مساجد، امام بارگاہیں، بازار، گرجہ گھر، جی ایچ کیو، مہران ائیر بیس، کامرہ ائیر بیس اور قومی املاک تک کو نہیں بخشتے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چودھری اسلم جیسے فرض شناس آفسیر کی شہادت قومی المیہ ہے۔ ان کی شہادت میں ملوث چند مخصوص لوگ اپنی من پسند سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیںجو کسی صورت ممکن نہیں۔ ان کیخلاف فی الفور بے سخت آپریشن کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قرضہ سکیم شروع کرکے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کا آغاز کر دیا ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قرضہ سکیم شروع کرکے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملک سے بیروز گاری میں کمی آئے گی اور ملک خوشحال ہو گا۔ مخالفین قرضہ سکیم پر تنقید کرکے محض عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ نوجوان طبقہ کیلئے حکومت کے انقلابی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ مسلم لیگ ن عوام سے کئے گئے وعدوں کر پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور و امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی جبکہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے ناقص کارگردگی کو دیکھتے ہوئے عوام دونوں پارٹیوں کو مسترد کر دیں گے۔ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار شکست کیلئے تیار رہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کی بحال کے بعد اب عوام کی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
