Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بلدیاتی نظام۔۔۔ خوبیاں و خامیاں

November 30, 2015 0 1 min read
Local Bodies System
 Local Bodies System
Local Bodies System

تحریر: شہزاد حسین بھٹی
بلدیاتی نظام ہونا چاہیے یا نہیں ؟ ہمارے ملک میں یہ قابل ِ عمل ہے یا نہیں ؟اس کے فوائد زیادہ ہیں یا نقصانات ؟ یہ وہ سوالات ہیں جو آج کل زبان ِ زدِ عام ہیں ۔ ان سوالات کے جوابات جاننے کے لیے پہلے ہمیں یہ جاننا ہو گا کہ بلدیاتی نظام ہے کیا ؟

بلدیاتی نظام دراصل وہ نظام ہے جس میں بنیادی سطح یا ضلع کی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے عوامی نمائندوں کو چنا جاتا ہے ۔ ان کو مسائل کے حل کے لیے رقوم فراہم کی جاتی ہیں ۔ ان عوامی نمائندوں کا انتخاب بھی سیاسی بنیادوں پر ہی اکثر و بیشتر کیا جاتا ہے۔ بسا اوقات ان نمائندوں کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر کیا جاتا ہے اور کبھی پارٹی بنیادوں پر الیکشن کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے یہ نمائندے پچھلے ادوار میں اگر ناظمین اور نائب ناظمین کہلوائے تو موجودہ دور میں انہیں چیئرمین ، وائس چئیرمین کا نام دے دیا گیا۔

ان چیئرمین اور وائس چیئرمین کی معاونت کے لیے نچلی سطح پر مزید نمائندے منتخب کے جائیں گے جنہیں کونسلرز کا نام دیا گیا ہے۔ اور ان کی ذمہ داری یہ ہے کہ عوامی سطح پر جلد از جلد مسائل کو حل کیا جائے ۔ یہ نظام پاکستان میں ہمیشہ اس وقت لایا گیا جبکہ ملکی حکومت آمریت یا فوج کے ہاتھ میں ہوئی ۔ہرآمر ، فوجی حکمران نے اس نظام کو قابل ِ عمل بنانے کی جدوجہد کی ، الیکشن بھی کروائے لیکن چونکہ وہ الیکشن سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوئے اور کرپشن اس دور میں بھی موجود رہی اس لیے اس نظام کے فوائد عوام تک نہیں پہنچ سکے اور نہ ہی یہ نظام عوام میں مقبولیت پا سکا ْ ۔ جمہوریت کے زمانہ میں یہ نظام زیادہ ترنافذ نہیں کیا گیا بلکہ اکثر و بیشتر اس نظام کو مارشل لا ء کی پیداوار سمجھ کر رد کر دیا گیا۔

Corruption
Corruption

درحقیقت یہ ایک اچھا نظام ہے اگر اس میں کرپشن نہ ہو اور منتخب نمائندگان اس نظام کو احسن طریقے سے چلائیں کیونکہ اگر عوامی مسائل عوامی سطح پر حل ہونے لگیں تو ملکی مسائل میں پچاس فی صد کمی کی جا سکتی ہے ۔ اگر عوامی سطح پر منتخب یہ نمائندے ، فراہم کی گئی رقوم کو احسن طریقے سے استعمال کریں تو کسی گلی محلے کی گلیاں کچی نہ ہوں اور نہ ہی کہیں نالیوں اور اس نوعیت کے دیگر مسائل ہوں۔

حالیہ دور میں یہ نظام لانے کے لیے جمہوری حکومت نے سپریم کورٹ کے دباوپرانتخابات کا انعقاد شروع کروایا۔ لیکن مسئلہ وہی کہ انتخابات شفاف ہیں یا نہیں ؟ ۔ منتخب نمائندے عوامی ہیں یا نہیں ؟ کوئی بھی منتخب ہواس کا مقصد سیاست برائے سیاست نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا مقصد عوام کے مسائل کا حل اور عوام کی خدمت ہونا چاہیے۔

Local Bodies Elections
Local Bodies Elections

حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایک بات واضح طور پر سامنے آئی کہ کسی بھی صوبے میں کوئی بڑی تبدیلی نہ آسکی۔ جن امیدواروں کو ماضی میں رد کیا گیا یا جن کو منتخب ہونے کے بعد ان پہ الزامات کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا انہی کی نئی نسل کے نمائندے آج کی نسل سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ مزید برآں جماعتی بنیادوں پہ ہونے کے باوجود سیاسی جماعتیں نہ تو انتخابی مہم میں اس طرح سے شامل نظر آتی ہیں نہ ہی وہ اس نظام سے مطمئن نظر آتی ہے۔

اس کے علاوہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ماضی میں جب تیسری سیاسی قوت کا راگ الاپا گیا تو یہ تاثر لے لیا گیا کہ شاید ملک کی تقدیر سنورنے کی طرف ا رہی ہے۔ لیکن ان حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پرانے چہرے نئے ناموں کے ساتھ اقتدار کی بندر بانٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سونے پہ سہاگہ یہ ہوا کہ تبدیلی کے دعوے کرنے والوں نے بھی بہتی گنگا میں حصہ بقدرے جثہ کے مصداق ہاتھ دھونے کو ہی غنیمت سمجھتے ہوئے حالات سے سمجھوتہ کر لیا ہے اور عام عوام کے مسائل جوں کے توں ہے۔افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ پرویز مشرف جسے عام طور پر آمر کہا جاتا ہے۔

Change
Change

نے موجودہ جمہوریت سے بہت بہتر انداز میں اقتدار نچلی سطح پر نہ صرف منتقل کیا بلکہ اس نظام کو با اخیتار بھی بنایا جس سے عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا۔ لیکن جمہوری ادوار شروع ہوتے ہی آمرانہ دور کے اچھے اقدامات کو بھی تبدیل کرنا ضروری خیال کر لیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام کو ایک نئی شکل دے دی گئی ۔ اس نئی شکل پر بہت سے خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں اور اب بھی کم و بیش تمام سیاسی جماعتیں اس بات پہ متفق نظر آتی ہیں کہ اس نظام سے عوام کے مسائل اس طرح سے حل نہیں ہو پائیں گے جس طرح عوام توقع کیے بیٹھے ہیں۔ بلدیاتی نمائندے ہر وقت عوام میں موجود رہتے ہیں۔ اور جب ان کے پاس مکمل اختیارات نہیں ہوں گے تو نہ صرف وہ عوام کے بنیادی مسائل بروقت حل نہیں کر پائیں گے ۔ بلکہ وہ اپنی قدرو قیمت بھی کھو دیں گے۔

یہاں یہ بات واضع ہونی چاہیے کہ جو بھی رقوم ان نمائندوں کو دی جائیں ان کا احتساب ہونا نہایت ضروری ہے تاکہ کرپشن کی گنجائش نہ رہے ۔ نظام کوئی بھی ہو کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو عوام کو اس کے فوائد تب تک حاصل نہیں ہو سکتے جب تک کہ اس نظام میں موجود کرپشن کو ختم نہ کیا جائے ۔ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے ۔اگر وہ رقوم جو مسائل کے حل کے لیے فراہم کی جا رہی ہوں ان کا احتساب ہو گا اور ان کی خرد برد کی پکڑ ہوگی تو اس نظام کی بہتری عوام کونظر آئے گی۔

Shahzad Hussain Bhatti
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر: شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Tags:
country language QUESTIONS Representatives strengths weaknesses بلدیاتی نظام خامیاں خوبیاں زبان سوالات ملک نمائندوں
Narendra Modi's
Previous Post خدا کرے یہ کرم کچھ دن اور رہے
Next Post عالمی ادارہ صحت نے پا کستان کو ایڈز کے خطرناک زون میں شامل کرلیا
World AIDS Day

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close