
لندن (جیوڈیسک) میڈیا پر آزادیِ اظہار کا ایسا زمانہ آیا کہ میزبان سربراہان مملکت کو بھی خاطر میں نہیں لاتے اور براہ راست نشریات میں انہیں منہ بند کرنے کا کہہ دیتے ہیں، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی مدت ختم ہونے والی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ صحافیوں کی ہمت بھی ان کے آگے بڑھ گئی ہے، براہ راست نشریات میں کیمرون کو وقت ختم ہونے پر اینکر نے شٹ اپ کال دے دی۔
