
لندن (جیوڈیسک) فیشن ویک کا آغاز مقامی فیشن ہاؤس بربری کے شو سے ہوا۔
ان کے ملبوسات میں فوجی انداز کے اوورکوٹ، لمبے لہراتے گاؤن اور سکرٹس نمایاں تھے جبکہ رنگوں میں سیاہ اور سلیٹی پر زیادہ انحصار تھا۔
شو دیکھنے والوں میں ماڈل اور اداکارہ نومی کیمبل، سوکی واٹرہاؤس، روزی ہنٹنگ ٹن وائٹلے سمیت شوبز کی دنیا کی متعدد شخصیات شامل تھیں۔
