
لندن (جیوڈیسک) فیشن ویک کے تیسرے دن نامی گرامی ڈائزنرز کی ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ جس میں ان ڈزائنرز نے بدلتے ہوئے موسم کو خاص طور پر مد نظر رکھا ہے۔
اور اسی لئے ان ملبوسات نے حاضرین کے دل موہ لئے۔ ان ملبوسات میں پارٹی وئیر نمایاں تھے جنہیں خوبصورت ماڈلز زیب تن کر کے ریمپ پر آئیں تو حاضرین نے اسے خوب سراہا۔
