
لندن (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی تحقیقاتی اداروں نے مزید دو اکانٹنگ فرمز کو شامل تفتیش کر لیا۔ دونوں اکانٹنگ فرمز برطانیہ میں رجسٹرڈ ہیں اور ان کے دو مالکان کا تعلق ایک جماعت سے ہے۔
دونوں فرمز ایک جماعت کے مالی معاملات اور خریدی گئی پراپرٹی کی نگرانی کرتی ہیں۔ تحقیقاتی اداروں نے دونوں فرمز سے دس سال کے حسابات مانگ لئے ہیں جبکہ شامل تفتیش فرمز سے یہ سوالات بھی پوچھے گئے ہیں کہ برطانیہ میں جائیداد کی خریداری کے لئے رقم کس طرح منتقل کی گئی۔
