
لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں لارڈ نذیر کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ لندن میں پاک فوج کے حق میں ریلی کی قیادت لارڈ نذیر نے کی۔
شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر لارڈ نذیر نے کہا آپریشن ضربِ عضب دہشت گردوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
