
لندن (جیوڈیسک) لندن کے علاقے اسٹریٹفرڈ میں چاقو کے وار سے قتل پاکستانی نژاد نوجوان کے قاتلوں کا تاحال پتہ نہیں چلایا جاسکا۔
پولیس نے عوام سے ملزم کی تلاش میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ 22 برس کا محمد یاسر افضل پیر کو اپنے کیب آفس میں زخمی حالت میں پایا گیا تھا اور وہ اسپتال میں چل بسا تھا۔
