
لندن (جیوڈیسک) لندن پولیس نے ملکہ برطانیہ کے قتل کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 4 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لندن پولیس نے ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون دونوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کر دیا تھا۔
گرفتار افراد رائل البرٹ ہال میں برطانوی فوج کی یادگاری تقریب کے دوران ملکہ برطانیہ پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں قتل کرنا چاہتے تھے۔
