
لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکام نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے استنبول جانیوالی خاتون کی گرفتار کیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر شمال مغربی لندن سے ایک اور عورت کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار خواتین میں سے ایک کی عمر 26 برس اور دوسری کی ستائس برس ہے۔ ایک خاتون سے بڑی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ خواتین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
