
بیجنگ (جیوڈیسک) چینیوں کی عمریں داراز ہونے لگیں، سروے رپورٹ کے مطابق چین میں ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد دو سو ملین ہو چکی ہے۔
چینی حکام علاج معالجے کی سہولیات، ورزش کی عادت، سادہ غذاؤں کا استعمال اور ملک میں موجود بیالیس ہزار چارسو پچھتر نرسنگ ہومز کو اوسط عمر میں اضافہ کی اہم وجوہات قرار دیتے ہیں، ایک سروے کے تحت دو ہزار چودہ میں ساٹھ سالہ افراد کی تعداد دو سو ملین تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے۔
