
لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فراخ دلی سے عدالتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا ، لانگ مارچ کرنیوالوں کے غیر جمہوری عزائم کھل کر سامنے آگئے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے کمیشن کا اعلان فراخ دلی کا ثبوت ہے۔
جبکہ عمران خان کی جانب سے اسے قبول نہ کرنا غیر جمہوری رویئے کی عکاسی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے منتخب وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے ، وہ اس کا تحفظ بھی کریں گے۔
