Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رب تعالی کی بے شمار انوار و تجلیات سے لبریز ماہ شعبان کی پندرہویں شبِ…شبِ برات

May 28, 2015May 28, 2015 0 1 min read
Shab e Baraat
Shab e Baraat
Shab e Baraat

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
ربِ کائنات اللہ ربِ العزت نے بعض کو بعض پر فضیلت و انفرادیت بخشی ہے یعنی یہ کہ انبیا میں پیارے آقاحضور پُرنور حضرت محمد مصطفی ﷺ کو سب سے زیادہ فضیلت عطافرمائی ہے اِسی طرح سے تمام آسمانی کتب میں سب سے زیادہ عظمت اور توقیر قرآن مجید فرقانِ حمید کودی ہے اور بعض راتوں اور ایام کو بھی رب تعالی سبحانہ نے فضیلت کا ذریعہ قراردیاہے فضیلت کی راتوں میں شبِ قدر، شبِ برا ¿ت، شبِ معراج اور شبِ عید کو اللہ تبارک تعالی نے بہت پسند فرمایاہے اللہ تعالی کا اِن راتوں کو پسند فرمانا بیشک! اُمتِ مصطفی ﷺ پر احسانِ عظیم ہے اور دنوں میں عاشورہ کے ایام باعثِ فضیلت ہیں اِن ایام میں زیادہ سے زیادہ یاد الہی کی کوشش کرنی چاہئے ۔

ماہِ شعبانِ المعظم کی پندرہویں شب کو جِسے شبِ برا ¿ت بھی کہاجاتاہے اِس شب کو رب ِکائنات اللہ رب العزت اپنے فضل وکرم اور اپنی رحمت کے سبب بے شمار گناہ گاربندوں کی مغفرت فرماتاہے اِ س شب کی فضیلت اور عظمت سے متعلق اللہ تعالی نے قرآن مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرمایا ہے ۔”اِس میں بانٹ دیاجاتاہے ہر حکمت و الاکام“اور یوں اِس ماہِ مبارکہ اور اِس کی پندرہویں شب کی احادیث مبارکہ میں بھی بڑے فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ رسول اکرم ﷺ کا ارشادہے کہ ”ماہِ شعبانِ المعظم بہت ہی برگزیدہ مہینہ ہے اور اِس ماہ ِمبارک کی عبادت کا بے حد ثواب ہے“۔

علمائے کرام فرماتے ہیں کہ شعبان پانچ حرفوں کا مجموعہ ہے ”ش، ع، ب، ا،اور ن، کا پھر اِن حرفوں کی وہ تشریح اِس طرح سے فرماتے ہیں کہ ”لفظ شعبان میں حرف ”ش “ سے مراد ہے شرفِ قبولیت اعمال کے، حرف ”ع“ عزت ع عظمت دین ودنیا دونوں میں حاصل ہونا،حرف ”ب“ سے مراد انہوںنے برکتوں کا تمام اہل محمدیہﷺ پر نزول لیا ہے تو اِسی طرح حرف ”الف“ سے مراد انہوں نے دامن و امان کا بکثرت نازل ہونا اور اللہ عزوجل کا اپنے بندوں پر الفت و انوار کی زیادتی کرنااور اِسی طرح علمائے کرام نے لفظ شعبان کے آخری حرف ” ن“ سے مراد نجاتِ نار یعنی جہنم سے نجات کا راستہ کھلنا لیاہے اور برا ¿ت کا پورامطلب بھی انہوں نے نجات والی رات لی ہے۔اِس رات کی خصوصیت یہ ہے کہ اِس رات میں اللہ تعالی اپنے نیک بندوں کو اپنی خصوصی رحمت سے توازتاہے اِس رات ہر امر کا فیصلہ ہوتا ہے اور یہ رات بڑی مبارک اور اہم ہے اِس رات میں خالقِ کائنات اللہ رب العزت مخلوق میں تقسیم رزق فرماتاہے اور سال بھر میں ہونے والے واقعات و حوادث کو لکھ دیتاہے اور پورے سال میں انسانوں سے سرزد ہونے والے اعمال اور پیش آنے والے واقعات سے بھی اپنے فرشتوں کو باخبر کردیتاہے۔

Shab e Baraat
Shab e Baraat

پیشِ رب سر کو چھکاو آگئی شبِ برات بگڑیاں اپنی بناو آگئی شبِ برات یعنی کہ دوسرے لفظوں میں آپ اِسے یوں سمجھ لیں کہ شبِ برا ¿ت کو صحیح معنوں میں بجٹ والی رات بھی کہہ سکتے ہیں۔ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اٹھو شعبان کے مہینے کی پندرہویں رات کو اِس لئے کہ بالیقین یہ رات مبارک ہے فرماتا ہے اللہ تعالی اِس رات کو کہ ہے کوئی ایساجو بخشش چاہتاہو مجھ سے تاکہ بخش دوںاور تندرستی مانگے تو تندرستی دوں اور ہے کوئی محتاج کہ آسودہ حالی چاہتا ہو تاکہ اس کو آسودہ کردوں چنانچہ صبح تک یہی ارشاد ہوتاہے۔ گڑ گڑا کر اے! مسلمانوں یقیں کے ساتھ اَب جو بھی مانگو رب سے پاو آگئی شبِ برات ۔ میرے پیارے حضور پرنور محمد مصطفی ﷺ نے اس ماہِ مبارکہ شعبانِ المعظم کی پندرہویں رات ( شبِ برا ¿ت) کی بے انتہا برکتیں بیان کی ہیں جن سے متعلق چند احادیث مبارکہ پیش ہیں۔

حضرت علی سے روایت ہے کہ حضور اقدس نبی آخری الزماں ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ نصف شعبان کی رات میں اللہ تعالی قریب ترین آسمان کی طرف نزول فرماتاہے اور مشرک، دل میں کینہ رکھنے والے اور رشتہ داریوں کو منقطع کرنے اور بدکار عورت کے سوا، تمام لوگوں کو بخش دیتاہے ( غنیتہ الطعالبین) توبہ کر لو سرجھکاو ¿ پیشِ رب العالمین خودکو دوزخ سے بچاو آگئی شبِ برات حضرت انس کا قول ہے کہ رسول خداﷺ سے افضل روزے دریافت کئے گئے تو آپ ﷺ نے جواب دیاکہ رمضان کی تعظیم میں شعبان کے روزے رکھناہے“

ام المومنین حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ ایک شب کو میں نے حضور اکرم ﷺ کو نہ پایا تو میں تلاش کے لئے نکلی آپ یقیع (قبرستان مدینہ) میں تھے آپﷺ نے فرمایا! کہ اے عائشہ ! میرے پاس جبرائیل ؑ تشریف لائے اور کہا کہ آج نصف شعبان کی رات ہے اِس میں اللہ تعالی اتنے لوگوںکو جہنم سے نجات دے گا جتنے قبیلہ بنوکلب کی بکریوں کے بال ہیں (قبائل عرب میں اِس قبیلے کی بکریاں سب سے زیادہ ہوتی تھیں) مگر چند بدنصیب افراد کی طرف اِس رات بھی اللہ تعالی کی نظرِ عنایت نہ ہوگی یعنی کہ! مشرک، کینہ پرور، قطع رحمی کرنے والا، پاجامے یاتہہ بند کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا، والدین کی نافرمانی کرنے والا، شراب نوش اور تصویر بنانے والا“ ہے یہ بہتر پیشِ داور آنسوو ¿ں سے آج تم اپنے دامن کو سجاو آگئی شبِ برات تم سے ہیں ناراض گر اچھایہ موقع آگیا باپ اور ماں کو مناو ¿ آگئی شبِ برات

Hazrat Ayesha
Hazrat Ayesha

اسی طرح حضرت عائشہ کی ایک اور روایت امام بیہقی نقل فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا! اے عائشہ ! تم جانتی ہو یہ کیسی رات ہے..؟یعنی نصف شعبان کی رات، میں نے کہایارسول اللہ ﷺ اِس رات میں کیا ہوتاہے..؟تو آپ ﷺ نے ارشادفرمایا : اولادِ آدم میں سے اِس سال میں جو بچہ پیداہونے والا ہوتاہے اِس کا نام لکھ دیاجاتاہے اورسال بھر میں جتنے انسان مرنے والے ہوتے ہیں اُن کا بھی نام اِس شب میں لکھ دیاجاتاہے اور اِس رات میں بندوں کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں اور اِس شب کو بندوں کے رزق بڑھائے اور نازل بھی کئے جاتے ہیں۔

ابونصر نے بالاسناد مردہ سے روایت کی ہے کہ حضرت عائشہ نے
فرمایا کہ ایک رات میں نے رسول اللہ ﷺ کو بستر پہ نہیں پایا میں (آپ ﷺ کی تلاش میں) گھر سے نکلی ، تو میںنے دیکھاکہ آپ ﷺ بقیع کے قبرستان میں موجود ہیں اور آپ ﷺ کا سرمبارک آسمان کی جانب اٹھاہواہے حضورنبی کریمﷺ نے مجھے دیکھ کر فرما یاکیا؟ تمہیں اِس بات کا اندیشہ ہے کہ اللہ اور اُس کا رسول تمہاری حق تلفی کریں گے میں نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ میرا گمان تو یہی تھا کہ آپ ﷺ کسی بی بی کے یہاں تشریف لے گئے ہیں حضورﷺ نے فرمایا! اللہ تعالی نصف شعبان کی رات میں دنیاکے آسمان پر جلوہ فرماتاہے اور 300رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔

گویا شبِ برا ¿ت میں بڑی رحمتوں کا نزول ہوتاہے اور بالخصوص اِس رات کے آخری پہر (حصے) میں جبکہ اکثر لوگ غفلت میں رہ کر اِن رحمتوں سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ایک اور روایت میں ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ روف الرحیم کا فرمان عظیم ہے کہ ” جب پندرہ شعبان کی رات آئے تو اِس میں قیام (یعنی عبادت)کرو اور دن میں روزہ رکھو بے شک اللہ تعالی غروب آفتاب سے آسمان دنیا پر خاض تجلی فرماتاہے۔ کیاہی اچھا ہو کہ مل کر ہیں نوافل جتنے بھی خود پڑھو سب کو پڑھاو ¿ آگئی شبِ برات اِسی طرح شیخ ابونصر نے بالاسناد میں حضرت عائشہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ اے عائشہ ؑ !یہ کون سی رات ہے ؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اُس کے رسول ﷺ ہی بخوبی واقف ہیں تو حضور نے فرمایا کہ! یہ نصف شعبان کی رات ہے اِس رات میں دنیا کے تمام بندوں کے اعمال اوپر اٹھائے جاتے ہیں (اُن کی پیشی بارگاہ ِرب العزت میں ہوتی ہے)اوراللہ تعالی اِس رات بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد میں لوگوں کو دوزخ سے آزاد کرتاہے توکیا

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تم آج کی رات مجھے عبادت کی آزادی دیتی ہو؟ میں نے عرض کیا ضرور! پھر آپ ﷺ نے نماز پڑھی اور قیام میں تخفیف کی ، سورہ فاتحہ اور ایک چھوٹی سورت پڑھی پھر آدھی رات تک آپ ﷺ سجدے میں رہے پھر کھڑے ہوکر دوسری رکعت پڑھی اور پہلی رکعت کی طرح اِس میں قرآت فرمائی (چھوٹی سورت پڑھی) اور پھر آپ ﷺ سجدے میں چلے گئے یہ سجدہ فجر تک رہا میںدیکھتی رہی اور مجھے یہ اندیشہ ہوگیا کہ اللہ تعالی نے اپنے رسولﷺ کی روح مبارک قبض فرمالی ہے اور پھر جب میرا انتظار طویل ہوا(بہت دیر ہوگئی) تو میں آپ ﷺ کے قریب پہنچی اور میں نے حضور نبی کریمﷺ کے تلوو ¿ں کو چھوا تو حضور ﷺ نے حرکت فرمائی، میں نے خود سُناکہ حضور ﷺ سجدے کی حالت میں یہ الفاظ ادافرمارہے تھے۔

” الہی میں تیرے عذاب سے تیری عفو اور بخشش کی پناہ میں آتاہوں تیرے قہر سے تیری رضاکی پناہ میں آتاہوں تجھ سے ہی پناہ چاہتاہوںتیری ذات بزرگ والی ہے میں تیری شایانِ شان ثنابیان نہیں کرسکتا توہی آپ اپنی ثنا کرسکتاہے اور کوئی نہیں“ پھرصبح کو میں نے عرض کیا کہ آپ ﷺ سجدے میں ایسے کلمات ادا فرما رہے تھے کہ ویسے کلمات میں نے آپ ﷺ کو کہتے کبھی نہیں سُنا تو حضور ﷺ نے دریافت فرمایا ! کیا تم نے یاد کر لیے ہیں میں نے عرض کی جی ہاں ! آپ ﷺ نے فرمایا ! تو انہیں خود بھی یاد کر لو اور دوسروں کو بھی سِکھاو کیونکہ جبرائیل امینؑ نے مجھے سجدے میں اَن کلمات کو اداکرنے کا حکم دیاتھا“ بخش دے گا پھر خدا تم کو یہ رکھنا سب یقین گھر کو جنت میں بناو ¿ آگئی شبِ برات

ویسے تو ماہ ِ شعبانِ المعظم کے تمام دن ہی رحمت اور برکت کے ہیں مگر اِس ماہِ مبارکہ کی پندرہویں شب جِسے شبِ برا ¿ت بھی کہاجاتاہے اِس شب میں بیشک عبادت کرنے پر اللہ تعالی کی جانب سے بے حساب انعام واکرام کی نوازشیں ہوتی ہیں اور بے شمار رحمتیں اور برکتیں اِس شب ( شبِ برا ¿ت )میں آسمان سے برس رہی ہوتی ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم اِس رات کو شیطانی خرافات اور دنیاوی لذتوں میں پڑ کر اِسے یوں ہی ضائع نہ کریںخداجانے اگلے سال ہمیں یہ شب نصیب ہوکہ نہ ہو ہمیں چاہئے کہ ہم اِس عظمت اور بابرکت والی شب کو خالقِ کائنات کے حضور سجدہ ریز ہوکر اِس کی عبادت میں گزاریں اور اگر ہم کسی وجہ سے اب تک نماز پنچگانہ کی ادائیگی کی پابندی نہیں کرسکے ہیں تو اِس شب کو خود کو اِن کی ادائیگی کا پابندبنانے کا عہد کریں اور اپنے سابقہ گناہوں سے رب ِ کائنات اللہ رب العزت کے حضور گِڑ گِڑا کر معافی طلب کریں اِس یقین کے ساتھ کہ وہ ہمیں ضرور بخش دے گا۔

اور اِس رات میں اللہ کی عبادت کریں اور نوافل کثرت سے پڑھیں تلاوت قرآن پاک میں مشغول رہیں قبرستان میں جاکر اہل قُبور کی مغفرت کی خصوصی دعائیں کریں اور اِس رات آتش بازی جیسے شیطانی اور جہنمی کھیل سے بھی قطاََ اجتناب برتیں اور اُن لوگوں کو بھی شفقت اور محبت سے سمجھائیں کے جو اِس عمل میں اپنی کم علمی کی وجہ سے آتش بازی جیسے خلاف اسلام فعل میں مصروف ہیں انہیں ایسا کرنے سے بھی منع کریں۔ قرض ہے تم پر یہ اعظم آج گمراہوں کو تم راستہ حق کا دکھاو ¿ آگئی شبِ برات اے مومنو! حضرت عطا بن یسارؓ سے مروی ہے کہ شبِ برا ¿ت جب آتی ہے تو ملک الموت کو ہر اُس شخص کانام لکھوادیا جاتاہے کہ جو اِس شبِ برا ¿ت سے آئندہ شبِ برا ¿ت تک مرنے والا ہوتاہے

Future
Future

آدمی بہت سے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندیاں کرتاہے ۔حالانکہ! اُس کا نام مردوں کی فہرست میں شامل ہو چکاہو تاہے بس اِس عرصے میں ملک الموت اِس انتظار میں ہوتاہے کہ اِسے کب حکم ہو اور وہ اِس کی روح قبض کرلے علمائے حق فرماتے ہیںکہ شبِ برا ¿ت کی عبادت پورے سال کے گناہوں کاکفارہ ہے لہذا اِس شب کو( یعنی 14ویں شعبان کو عصر کی تماز پڑھ کر مسجد میں نفلی اعتکاف کی نیت سے ٹھیراجائے تاکہ جب 15ویں شعبان کی شب ربِ کائنات کے حضور ہمارے اعمال نامے پیش کئے جائیں تو ہم حالتِ اعتکاف ہی میںہوں اور اِس شب میں جس قدر ممکن ہوسکے وقت ضائع کئے بغیر اللہ کی عبادت کی جائے اور دعا اور استغفار مصروف رہاجائے۔

نوافلِ شبِ برات:- ماہِ شعبان المعظم کی پندرہویں شب یعنی شبِ برات میں جو نماز(سلف سے منقول او ر)وارد ہے اِس میں100رکعتیں ہیں ایک ہزار مرتبہ سورہ اخلاص کے ساتھ یعنی ہر رکعت میں دس مرتبہ قل ھواللہ ُ اَحد پڑھی جائے اِس نماز کا نام ” صلوہ الخیر “ہے اِس کے پڑھنے سے برکتیں حاصل ہوتی ہیں اور اِس شب میں قرآن مجید فرقانِ حمید ،درود شریف، صلوة السبیح و دیگر نوافل کے علاوہ آٹھ رکعت نفل اِس طرح سے پڑھیں کہ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر ایک بار اور سورہ اخلاص 25بار پڑھیں اور پندرہویں شعبان کا روزہ رکھیں حضرت مفتی احمد یارخان علیہ الرحمتہ المنان اپنی اسلامی زندگی میں فرماتے ہیں کہ ماہِ شعبانِ المعظم کی پندرہویں (شبِ برا ¿ت )رات کو بیری (یعنی کہ بیر کے درخت) کے سات پتے پانی میں جوش دے کر جب کوئی غسل کرے تو انشا ¿اللہ عزوجل وہ شخص پورے سال جادو ٹونے اثر سے محفوظ رہے گا

اور 15 ویں شعبانِ المعظم کی شب کو بعد تمازِ مغرب کے چھ رکعتیں دو دو رکعت کرکے پڑھیں کہ دورکعت نفل درازی ¿ عمر بالخیر ہونے کی نیت سے اور دورکعت نفل بلائیں دفع ہونے کی نیت سے اور دورکعت نفل مخلوق کا محتاج نہ ہونے کی نیت سے پڑھیں اور ہر نمازِ دوگانہ کے بعد سورہ یاسین ایک بار یا سورہ اخلاص 21بار اور اِس کے بعد دعائے نصف شعبانِ المعظم پڑھے۔ ہماری دعا ہے اللہ عزوجل اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی ﷺ کے صدقے میں تمام مسلمانوں کو خلوص کے ساتھ اِس شب کونیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین) سب مسلمانوں کی بخشش کی دعائیں مانگنا خودکوبھی بخشواو آگئی شبِ برت

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر:محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Tags:
Anwar Fasting full Mohammad Azam universe شعبان کائنات لبریز محمداعظم
Badin
Previous Post پولیس کی جانب سے گیارہ عورتوں سمیت 35 افرادپر انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج
Next Post شبِ برات
Shab e Baraat

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close